Friday, 25 September 2020

گورنمنٹ کی دوغلی پالیسی وضع کرنے کیلئے اساتذہ بھی میدان میں کود پڑے

 

امیدوار برائے صدر سرگودھا ڈوئژن( تحریک اساتذہ) ڈاکٹر عاصم شہزاد جوئیہ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب بھرکے کالجز میں غریبوں کے بچے انتہائی معقول فیس کے عوض پی ایچ ڈی اور ایم فل و تجربہ کار اساتذہ سے ایم اےتک تعلیم حاصل کر رہے ہیں انہوں نے گورنمنٹ سے التماس  کی بے کہ بے شک یونیورسٹیز بناو لیکن اپنی سستی شہرت کے لیے انہی کالجوں کو یونیورسٹیز بنا کر غریب لوگوں سے تعلیم کا حق مت چھینو.کالج جب یونیورسٹی بنتا ہے فیس چار ہزار سے چالیس ہزار  ہو جاتی ہے,گورنمنٹ کالجز سے جان چھڑوانا چاہتی ہے اور ملازمین سے بھی, ہم گورنمنٹ کی اس منفی چال پر بھرپور مذمت کرتے ہیں اور وقت آنے پر احتجاج بھی کریں گے