Saturday, 23 July 2016

ملک عذیر محمد خان کی غلام محمد کھچی سے خوشگوار ملاقات

ایم این اے ملک عذیر محمد خان نے کہاہے کہ آزاد میڈیا اور جمہوریت لازم ملزوم ہیں اس لیے ہماری جماعت میڈیا کی مکمل آزادی پر یقین رکھتی ہے اور حالیہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں آزاد میڈیا کی وجہ سے ہی ہماری جماعت نے فقید المثال کامیابی حاصل کی ہے وہ پریس کلب خوشاب کے صدر غلام محمد کھچی سے خصوصی ملاقات میں بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ پریس کلب خوشاب سمیت ضلع کے تمام پریس کلبوں اور صحافتی گروپوں کا ہم احترام کرتے ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ان کے اختلافات کم از کم سطح پر ہونے چاہیں تا کہ میڈیا مضبوط ہو اور صحافتی گروپ ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی بجائے ظالموں کا گریبان پوری مضبوطی سے پکڑ سکیں انہوں نے پریس کلب خوشاب کے دورہ کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ میری وہاں آمد میرے لیے باعث فخر ہو گی اس موقع پر ملک مختار فیروز اعوان ،ملک ناصر ٹمن اور سمیع الحق اعوان بھی موجو دتھے 

District Bar Khushab Strick for Sargodha High Court Bench

Azad Kashmir General Election Polling in Khushab

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر خوشاب میں فری کھانا تقسیم

sweet and Papulor Dish of Khushab Dhoda