Tuesday, 7 April 2020

ضلع بھر میں 14 کورونا مریض جبکہ 6 افراد آئسولیشن میں تفصیلات جانیے اس رپورٹ میں

 ضلع خوشاب میں مزید 10افراد میں کورونا وائرس کے کنفرم مریض سامنے آگئے ہیں ضلع بھر میں کورونا مریضوں کی ٹوٹل تعداد 14ہو گئی ہے جبکہ 6افراد کو ابھی تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے اسی طرح 12افراد جنکی کورونا وائرس رپورٹ نیگٹو آئی ہے انہیں گھر بھیج دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں 28افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جن کی آ ج رپورٹ آئی ہے جن میں سے ان میں دس افراد میں کورونا پازٹیو جبکہ 12افراد میں نیگٹو آئی ہے نیگٹو رپورٹ آنے والے افراد کو گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ پازٹیو رپورٹ آنے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں پر ڈاکٹر حضرات انکی مکمل دیکھ بھال کررہے ہیں اسی طرح 6افراد کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا ہوا ہے جن کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے فوکل پرسن برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار نے بتایا ہے کہ جن افراد میں کورونا پازٹیوہے انکے نام یہ ہیں فیصل خان،غلام علی،رضوان حیدر،عصمت خاتون،احمد خان،جاوید اقبال،ہمایوں قیوم،ریاض حسین،تصدق حسین،علی حیدر،محمد اجمل،فیض عباس،احمد نواز اور شوکت علی ہیں