Friday, 10 July 2020

86 سال بعد ترک کے آیا صوفیا کے گنبد سے دوبارہ اذان محمدی ﷺ کی صدائیں گونج سکیں گی

Imageترکی کی اعلی عدالت نے آیاصوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنےکا باقاعدہ فیصلہ سنا دیا
ترکی اردو نے دو دن پہلے خبر بریک کی تھی۔ 1935ء میں اتاترک کابینہ نے اسے میوزیم میں تبدیل کیا تھا۔ اب سلطان فاتح کےفرمان کےمطابق مسجد ہوگی صدر ایردوان نے قانونی کارروائی کا کہا تھا
ImageImage
اب نماز آیا صوفیا کے باہر نہیں، اندر ادا کی جائے گی ترکی کی اعلی عدالت نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کا باقاعدہ فیصلہ سنا دیا

Image
آیا صوفیا کے گنبد سے دوبارہ اذان محمدی ﷺ کی صدائیں گونج سکیں گی، اور صحن میں سجدے کیے جا سکیں گے۔ ترکی کی اعلی عدالت نے آیا صوفیا کو مسجد سے عجائب خانے میں تبدیل کرنے کا اتاترک کابینہ کا بنایا گیا قانون کالعدم قرار دے دیا ہے اور اس کی مسجد کی حیثیت بحال کر دی ہے
Image
صدر رجب طیب ایردوان نے آیا صوفیا کو میوزیم سے مسجد میں تبدیل کرنے کے حکم پر دستخط کر دیے
Image

اے سی خوشاب کی دبنگ کاروائی:NOC نہ ہونے پر صابری پٹرولیم سیل

Image may contain: outdoor

بغیر این او سی کےلمبا عرصہ خوشاب کی عوام کو چونا لگانے والا صابری پیٹرولیم جوہرآباد حکومتی شکنجے میں آگیا۔
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق صابری پٹرولیم پمپ نے  
۔بغیر فارم K. 
 سکنی جائیداد پر کمرشل کام۔اے سی خوشاب نے صابری پیٹرولیم جوہرآباد سیل کر دیا

Image may contain: outdoorImage may contain: 2 people, outdoor

خوشاب کے ریسکیو اہلکاروں نے ایمانداری میں مثال قائم کر دی

ریسکیو 1122 ایمانداری کی مثال کو قائم رکھتے ہوئے انسانی خدمات میں اپنے فرائض سرانجام دینے میں دن رات کوشاں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہنگو خیبر پختون خواہ کا رہائشی نور آغا ولد زرجان خان کو آدھی کوٹ روڈ پر نامعلوم ریڑھی سوار نے ہٹ کیا جس کی وجہ سے نور آغا موقع پر دم توڑ گیا ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے برقت رسپانس کیا اور نعش کو ریسکیو سروسز فراہم کرتے ہوئے  مٹھہ ٹوانہ پولیس کے ہمراہ رورل ہیلتھ سینٹر مٹھہ ٹوانہ منتقل کر دیا مزید موقع پر موجود اے ایس آئی مٹھہ ٹوانہ پولیس الطاف خان کو ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے نعش سے ملنے والی رقم 36040 چھتیس ہزار چالیس روپے،ایک عدد Qموبائل اور ایک عدد یونائٹڈ موٹرسائیکل و دیگر سامان حوالے کر دیا۔