Monday 28 February 2022

تحصیل قائدآباد میں خوشیوں بھرا گھر ماتم کدہ بن گیا

 خوشاب(سٹاف رپورٹر)اکلوتی بیٹی کی رخصتی کے وقت باپ کانماز جنازہ ادا کردیا، باپ کو اپنی بیٹی کی رخصتی دیکھنا نصیب نہ ہوسکی، آج انکی بیٹی کی برات  واں بچھراں سے بچھر فیملی سے  بندیال آنی تھی اور دعوت ولیمہ بھی تھا، بیٹی سمیت اھلخانہ کو باپ کو اچانک دل کے دورہ پڑنے کی خبر کاپتہ چلاتو سب کےسب  غم سے نڈھال ھوگئے، گھر پر صف ماتم بچھ گئی ، ملک سیف اللہ بندیال کو ہارٹ ایٹک ہونے سے خالق حیقیقی سے جاملے، جبکہ انکی رسم قل کل بمقام سلطان خیل بیٹھک بندیال میں اداکی جائے گی، انکی نماز جنازہ گدی نشین سیال شریف صاحبزدہ مصلح الدین سیالوی نے پڑھی ھے،  سیف اللہ بندیال زکوۃ کیمٹی  بندیال کے چیئرمین اور ویلیفیئر فانڈیشن کے چیئرمین محمد اکرم بندیال کے کزن  تھے  انکی اچانک موت کی خبر اگ کی چنگاری کی طرح پھیل گئی، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی،  انہیں سنیکڑوں سوگواروں کی سسکیاں بھری آہوں کے ساتھ نواحی بندیال کے مقامی قبرستان میں سپرخاک کردیا گیا، مرحوم کے نمازجنازہ میں صوبائی وزیر ایکسائز پنجاب حافظ ممتاز احمد، سابق ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان، ملک عمران بشیر اعوان، سابق ایم پی اے کرم الہی  بندیال ، ایم پی اے فتح خالق بندیال سمیت مختلف اضلاع سے اہم سیاسی، مذہی، سماجی، 
تجارتی، ڈاکٹرز، وکلاء، صحافی برادری،  کالجز و سکولز ٹیچرز ، معززین علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی















سیف اللہ بندیال مرحوم کی فائل فوٹو

یوکرائین کا روس کے 5300 فوجی ہلاک اور 29 طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ

 خوشاب(ویب ڈیسک /این این آئی( یوکرائنی وزارت دفاع نے دعوی کی اہے کہ روس کے ساتھ جنگ کے پہلے 4 دن کے دوران 5 ہزار سے زیادہ روسی فوجی مارے گئے ہیں برطانوی میڈیا کے مطابق کرائنی حکام نےجنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ تقریبا 5300 روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ یوکرائن کی افواج نے روس کے 191 لڑاکا طیارے ،29 ہیلی کاپٹر اور 816بکتر بند جہازوں کو تباہ کیا ہے 

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...