Friday, 4 September 2020

پاک فوج کا خوشاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

 خوشاب: پاک فوج سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچ گئی،آئی ایس پی آر

 

ویب ڈیسک :۔۔۔۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے اہلکار خوشاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کیلئے پہنچ گئے:۔۔۔۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق حالیہ بارشوں سے ضلع خوشاب کے 10 سے زائد گاؤں متاثر ہوئے ہیں، منگلا کور کے دستے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کی مدد کے لیے پہنچے ہیں، فوجی دستے ڈھوکری، بھولا، خالق آباد، واہیر، ہڈالی میں سیلاب متاثرین کی امداد میں مصروف ہیں:۔۔۔۔۔۔۔۔۔