Tuesday, 14 April 2020

کل دکانیں کھول دیں گے، جمیل پراچہ


 ویب ڈیسک ):۔۔۔۔   سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں کل سے تمام حفاظتی انتظامات کے ساتھ دکانیں کھول دیں گے:۔۔۔۔

ایک بیان میں چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ مارکٹیں بند ہوئے 28 دن ہو چکے، کراچی سے کشمور تک کا تاجر بدحال ہو چکا ہے:۔۔۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر اور ان کے ملازم فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں، لاکھوں ملازمین کو ایک ماہ کی بمشکل تنخواہیں ادا کی ہیں:۔۔۔۔

جمیل پراچہ نے مزید کہا کہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ اہلِ خانہ کے ساتھ وزیرِاعلیٰ ہاؤس پہنچ جائیں اور دکانوں کی چابیاں وزیرِ اعلی ہاؤس میں جمع کرا دیں گے:۔۔۔۔۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نےپہلےاعلان کیا تھا لیکن وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکوئی رابطہ نہیں کیا، تمام تر صورتِ حال کے ذمے دار وزیرِ اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس ہیں:۔۔۔۔۔۔

 


یہ کیا ہو رہا ہے دفعہ 144 کی آڑ میں