Tuesday, 14 April 2020
کل دکانیں کھول دیں گے، جمیل پراچہ
ویب ڈیسک ):۔۔۔۔ سندھ
تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل پراچہ کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں کل سے تمام
حفاظتی انتظامات کے ساتھ دکانیں کھول دیں گے:۔۔۔۔
ایک بیان میں چیئرمین سندھ تاجر اتحاد جمیل پراچہ نے کہا کہ
مارکٹیں بند ہوئے 28 دن ہو چکے، کراچی سے کشمور تک کا تاجر بدحال ہو چکا ہے:۔۔۔۔۔۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر اور ان کے ملازم فاقہ کشی پر مجبور ہو
چکے ہیں، لاکھوں ملازمین کو ایک ماہ کی بمشکل تنخواہیں ادا کی ہیں:۔۔۔۔
جمیل پراچہ نے مزید کہا کہ دوسرا آپشن یہ ہے کہ اہلِ خانہ کے ساتھ
وزیرِاعلیٰ ہاؤس پہنچ جائیں اور دکانوں کی چابیاں وزیرِ اعلی ہاؤس میں جمع
کرا دیں گے:۔۔۔۔۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نےپہلےاعلان کیا تھا لیکن وزیرِاعلیٰ
سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نےکوئی رابطہ نہیں کیا، تمام تر
صورتِ حال کے ذمے دار وزیرِ اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس ہیں:۔۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment