Wednesday, 15 April 2020

احساس کفالت پروگرام کا دوسرا فیز شروع:کتنے افراد ہونگے مستفید جانیے اس رپورٹ میں


 بینطیر انکم سپورٹ پروگرام /احساس کفالت پروگرام کی فوکل پرسن برائے ضلع خوشاب کوثر پروین نے رئیس ممتاز حسین چاچڑ جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی انکے آفس میں ملاقات کے دوران بتایا ہے کہ ضلع بھر میں اس آج تک دس کروڑ 32لاکھ روپے تقسیم کی جا چکے ہیں کوثر پروین نے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں قائم سنٹروںاور ریٹیلرز پر پہلے فیز کے 13ہزار چھ سو افراد میں 86سو افراد نے 12000فی کس کے حسا ب سے اپنی امدادی رقم وصول کر لی ہے جبکہ دوسرا فیز بھی شروع کر دیا گیا اس میں 16ہزار 3سو بیالیس افرادمیں امدادی رقسم تقسیم کی جائیگی جو پہلے مرحلے کے جو مستحقین اب تک اپنی امدادی رقم وصول نہیں کر سکے وہ بھی ان خوشاب،جوہرآباد،11چک،12چک،قائدآباد،نورپورتھل،رنگپور،بندیال،پیل،روڈہ،ہموکہ،بوڑانہ والا،چسو،پل کامرہ اور عینوں سنٹروں سے اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں اس موقع پر طاہر خان اسسٹنٹ کمپلینٹ آفیسر تحصیل خوشاب بھی موجود تھے 

1 comment:

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...