ریاض: سعودی عرب نے کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد
شمال مشرقی صوبے کو لاک ڈاؤن کردیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق
وزارتِ داخلہ نے اتوار کے روز قطیف شہر کو بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر
میں کسی کو داخل ہونے اور نہ ہی شہریوں کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی:وزات داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے
مریضوں کی تعداد گیارہ تک پہنچ گئی، تمام مریضوں کا تعلق قطیف سے ہی ہے جس کی وجہ
سے شہر کا دیگر حصوں سے رابطہ منقطع کیا گیا:
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ’ محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کی سفارشات کے بعد کرونا
وائرس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا:اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’وبا زدہ علاقے کے رہائشیوں کو احتیاطی
تدابیر کی روشنی میں گھروں میں محصور کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ بیماری مزید نہ
پھیل سکے:وزارت داخلہ نے حکم دیا کہ
قطیف شہر میں کسی کو بھی آمد و رفت کی اجازت نہیں، فیصلے کا نفاذ جنوبی علاقے
سیہات اور شمالی علاقے صفوی تک ہوگا، اگر قطیف کے رہائشی اپنے گھروں پر جانا چاہیں
تو انہیں روکا نہیں جائے گا:عرب میڈیا
رپورٹ کے مطابق قطیف میں تمام سرکاری و نجی اداروں کو بند کرنے کا اعلان بھی کردیا
گیا، اس کے ساتھ ہی اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے
اعلامیے کے مطابق ’قطیف آنے جانے والی تجارتی ٹریفک بحال رہے گی جس
کے ذریعہ رہائشیوں کو بنیادی اشیا فراہم کی جاتی رہیں گی، آمد رفت میں احتیاطی
تدابیر پر عمل ہوگا‘۔ وزارت نے کہا ہے کہ ’فیصلے سے متاثر ہونے والے افراد جو اپنے
دفاتر نہیں جاسکیں گے انہیں وزارت صحت کی طرف سے بیماری کی چھٹی دی جائےگی