Sunday, 8 March 2020

سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر بہنوں کو جائیداد میں سے حصہ نہ دینے والوں کے خلاف اہم اعلان کر دیا


سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر بہنوں کو جائیداد میں سے حصہ نہ دینے والوں کے خلاف اہم اعلان کر دیا

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے حیا مارچ کے شرکاء سے
خواتین کے عالمی دن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں میں باحثیت امیر جماعت اسلامی کسی ایسے شخص کو جماعت اسلامی کا ٹکٹ نہیں دونگا جو اپنی بہن کو جائیداد میں سے حصہ نہیں دے گا سراج الحق کا شرکاء سے گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ اس نیکی کا آغاز میں اپنی جماعت یعنی کہ جماعت اسلامی سے خود کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مہر کا حق یا تعلیم کا حق  نہیں ملتا ہے جبکہ پاکستان میں بچیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا بہت ہی مشکل کام ہے جبکہ آج میرا حکومت سے مطالبہ ہے کہ بچیوں کے لیے ہر جگہ تعلیم کے لیے ایک الگ سے یونیورسٹی بنائی جائے یاد رہے کہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے تاکہ عورتوں کو ان کی خدمات کے لئے خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے 8 مارچ کو حیا مارچ "میرا جسم میری مرضی” کے خلاف منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

No comments:

Post a Comment