Wednesday, 13 May 2020

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ: کٹا فربہ سکیم: 250 کٹے رجسٹرڈ


محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ خوشاب کے زیرانتظام کٹا پال اور کٹا فربہ سکیم کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک 
آفس زمان کالونی جوہرآباد میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد ارشد لطیف،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نائلہ مقصود،ویڑنری آفیسر محمود،آفس کا سٹاف اور اِس سکیم میں حصہ لینے والے فارمز موجود تھے۔اِس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نائلہ مقصودنے بتایا کہ کٹا فربہ سکیم کے تحت کل 250 کٹے رجسٹرڈ کئے گئے اور کٹا پال سکیم کے تحت تحصیل خوشاب میں 190 کٹے رجسٹرڈ کئے گئے تھے اور کٹافربہ سکیم کے کامیاب فارمرز کو 7لاکھ72ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے جارہے ہیں۔اُنھوں نے مزید بتایا کہ تحصیل خوشاب کی تمام یونین کونسلوں میں گل گھوٹو ویکسین کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور دریا کے کنارے والی آبادیوں کے جانوروں کو ترجیحی طور پر ویکسین لگائی جارہی ہے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد ارشد لطیف اورڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک نائلہ مقصود نے کامیاب فارمرز کوچیک تقسیم کئے

خوشاب پولیس کی بڑی کاروائی :ڈکیت گینگ گرفتار سامان بھی برآمد


رانا شعیب محمود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ نورپور کی زیرنگرانی کامیاب کاروائی، ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈکیت گینگ کے پانچ ملزمان صدام حسین وغیرہ کوگرفتار کرکے قبضہ سے رقم مبلغ - /35000روپے ، موبائل فون، چاقو،اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی برآمد کر لی ۔مزید تفتیش جاری ۔