Friday, 24 July 2020

انٹی کرپشن کی کامیاب کاروائی:رشوت لیتے ہیڈ کلرک رنگے ہاتھوں گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے ضلع خوشاب  میں کاروائی کرتے ہوئے، محکمہ بلڈنگ کے اکاونٹنٹ محمد عظیم کو 35ہزار روپے رشوت  لیتے ہوئےرنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔  ملزم سے موقع پر نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیےگئے. تفصیلات کے مطابق محمد آصف ولد خدا بخش سکنہ نسیم کالونی جوہرآباد  کی جانب سے بابر رحمان وڑائچ، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست  دی گئی کہ وہ ٹھیکیداری کرتا ہے اور اب سکیورٹی واپس لینے  کی غرض سے محکمہ بلڈنگ خوشاب گیا جہاں پر محمد عظیم، اکاونٹنٹ سے ملاقات ہوئی ، جس نے سیکورٹی کی واپسی کا چیک دینے کے عوض  رشوت طلب کیے۔ جس پر  ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن  ، بابر رحمان وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر سرکل آفیسر ہیڈکوارٹر اینٹی کرپشن سرگودھا ، محمد اکرم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ  کاروائی کرتے  ہوئے محکمہ بلڈنگ کے اکاونٹنٹ محمد عظیم کو 38 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے ، علاقہ مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار کر لیا اور اس کے  خلاف رشوت ستانی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے بتلایا کہ عوام الناس کی سہولت کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے متعارف کردہ موبائل ایپ ( رپورٹ کرپشن ایپ)  کو گوگل ایپ سٹور سے آسانی سے ڈؤان لوڈ کریں اور  کرپشن بارے ویڈیوز، تصاویر اور دیگر ثبوت کے ساتھ اپ لوڈ کر یں۔ جس پر فورا عملدرآمد کر کے انصاف  کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ تا کہ معاشرہ سے کرپشن کے ناسور کو جلد ختم کر کے کرپٹ عناصر کا خاتمہ  ہوسکے