Wednesday 3 August 2016

قاتلانہ حملہ کرنے والوں میں ایک ملزم موقع پر پکڑا گیا بیان کی ویڈیو منظر عام پر

صحافی پر قاتلانہ حملہ کیسے ہوا سب سامنے آ گیا

گذشتہ شب خوشاب کے رہائشی بزرگ صحافی کوزدوکوب کرنے اور اس کی دونوں ٹانگیں توڑنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے صحافی طالب حسین بھٹی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر زیر علاج ہے تفصیلات کے مطابق طالب بھٹی اپنے گھر کی نزدیکی مسجدمیں نماز کی ادائیگی کے بعد واپس جارہا تھا کہ طالب بھٹی کے بقول ان پر چار افراد خاور،بابر،امجد اور لیاقت نے قتل کرنے کی نیت سے حملہ کیاڈنڈے مار کر اس کی دونوں ٹانگیں توڑ دیں جسے فوری طور پر ریسکیو 1122کے ذریعے ٹی ایچ کیو خوشاب اور بعدازاں وہاں سے ڈی ایچ کیو جوہرآباد منتقل کردیا گیا وہ اسطرح انکا آزادی رائے کا حق چھیننا چاہتے ہیں پولیس نے طالب بھٹی کا بیان درج کر لیا ہے تاہم وہ مقدمہ کے اندراج کیلئے میڈیکل رپورٹس کا انتظار کررہی ہے

محکمہ صحت نے کیسے کیا اپنا ہدف پورا

ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ خوشاب ڈاکٹر آصف محمود قاضی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ صحت خوشاب کو بنیادی اور دیہی مراکز صحت پر ماں اور بچہ کی صحت کے حوالہ سے دیے گئے اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور ضلع خوشاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ صوبہ بھر میں چند اضلاع میں شامل ہے جن میں بنیادی مراکز صحت پر 55جبکہ دیہی مراکز صحت پر 72ڈیلوری کیس کروانے کا ہدف پورا کیا گیا ہے اس سلسلہ میں محکمہ صحت ضلع خوشاب کے تمام افسران اور اہلکاروں کو حکومت پنجاب کی طرف سے شاباش دی گئی ہے 

تعلیمی ادارے پھر کھل گئے

پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح خوشاب،جوہرآباد میں بھی نجی تعلیم ادارے کھل گئے لیکن ابھی سکولوں کے بچوں کا سکول آنے کا دل نہیں کررہا ہے جس کی وجہ سے سکولوں میں بچوں کی تعداد انتہائی کم ہے نجی سکولوں کے مالکان کو یکم اگست سے سکول کھولنے کی اجازت تو مل چکی ہے لیکن ابھی تک سکولوں میں تعداد نہ ہونے کے برابر ہے اس کی بڑی وجہ اگست کے مہینہ میں والدین اپنے بچوں کو لیکر مختلف سیاحتی مقامات پر لیکر جاتے ہیں جس کی وجہ سے ابھی تک بچے سکولوں میں نہیں جارہے ہیں ۔

محکمہ واپڈا نے کر دیا عوام کو پھر پریشان

ضلع خوشاب کے تمام دیہی و شہری علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اچانک بڑھا دیا گیا ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ نے شدید حبس میں شہریوں کا جینا مشکل کردیا بارش کے بعد حبس اور گرمی میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہوگیا ہے لیکن لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھروں میں موجود بچے ‘ خواتین اور بزرگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اسی طرح ہر گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بجلی سے منسلک کاروباری افرادکو بھی شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔

مخیر حضرات سے ڈی سی او خوشاب نے کیا کہا

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضی نے کہا ہے کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں حکومت اور عوام ملکر ایسے امور سرانجام دیتے ہیں جن کا فائدہ براہ راست عام عوام کو ہوتا ہے ضلع خوشاب میں اس روایت کے تحت مخیر حضرات کو حکومتی اداروں اور مقامی افسران سے ملکر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنائے گئے منصوبوں کو چلانے کیلئے کار خیر میں حصہ لینا چاہیے ان کا یہ عمل دونوں جہانوں میں ان کیلئے فلاح کا باعث ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں ضلعی حکومت خوشاب کے منصوبوں میں عوامی اونر شپ کے حوالہ سے منعقدہ ایک اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں رشید احمد چٹھہ ‘ میاں بلال طارق ‘ مرزا قلب عباس ‘ چوہدری عبدالمنان ‘ حاجی محمد اقبال ‘ ملک ساجد نذیر راجڑ ‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بہزاد عادل ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی ‘ اسسٹنٹ کمشنر قائدآبادمحمد کلیم ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر روڈ توصیف الرحمن و دیگر مخیر حضرات و افسران موجود تھے ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی حکومت خوشاب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر قائم کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس سے پہلے ضلع میں کسی جگہ پر بھی ٹراما سنٹر نہ ہے اور اس کی اشد ضرورت ہے اس کیلئے مخیر حصرات کی مدد کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر رشید احمد چٹھہ ‘ میاں بلال طارق سمیت دیگر مخیر حضرات نے ٹراما سنٹر بنانے کیلئے اپنی طرف سے اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کی بھرپور یقین دہانی کروائی ۔

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...