Wednesday, 3 August 2016

مخیر حضرات سے ڈی سی او خوشاب نے کیا کہا

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضی نے کہا ہے کہ دنیا کے مہذب معاشروں میں حکومت اور عوام ملکر ایسے امور سرانجام دیتے ہیں جن کا فائدہ براہ راست عام عوام کو ہوتا ہے ضلع خوشاب میں اس روایت کے تحت مخیر حضرات کو حکومتی اداروں اور مقامی افسران سے ملکر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنائے گئے منصوبوں کو چلانے کیلئے کار خیر میں حصہ لینا چاہیے ان کا یہ عمل دونوں جہانوں میں ان کیلئے فلاح کا باعث ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں ضلعی حکومت خوشاب کے منصوبوں میں عوامی اونر شپ کے حوالہ سے منعقدہ ایک اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں رشید احمد چٹھہ ‘ میاں بلال طارق ‘ مرزا قلب عباس ‘ چوہدری عبدالمنان ‘ حاجی محمد اقبال ‘ ملک ساجد نذیر راجڑ ‘ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر بہزاد عادل ‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر نذر حیات مجوکہ ‘ ڈی ایچ او ڈاکٹر آصف قاضی ‘ اسسٹنٹ کمشنر قائدآبادمحمد کلیم ‘ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر روڈ توصیف الرحمن و دیگر مخیر حضرات و افسران موجود تھے ڈی سی او نے کہا کہ ضلعی حکومت خوشاب ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹراما سنٹر قائم کرنا چاہتی ہے کیونکہ اس سے پہلے ضلع میں کسی جگہ پر بھی ٹراما سنٹر نہ ہے اور اس کی اشد ضرورت ہے اس کیلئے مخیر حصرات کی مدد کی اشد ضرورت ہے اس موقع پر رشید احمد چٹھہ ‘ میاں بلال طارق سمیت دیگر مخیر حضرات نے ٹراما سنٹر بنانے کیلئے اپنی طرف سے اس کار خیر میں حصہ ڈالنے کی بھرپور یقین دہانی کروائی ۔

No comments:

Post a Comment