Monday, 1 June 2020
پنجاب میں لاک ڈاون کے بعد پہلاامتحان شروع
ویب
ڈیسک):۔۔۔۔۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ایم بی بی
ایس فائنل پروفیشنل سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد یکم جون کو کیا گیا۔اس موقع پر
ای او پیز پر سختی سے عمل کیا گیا:۔۔۔۔۔
پنجاب بھر میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے
زیراہتمام آج یکم جون کو فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس میڈیسن کا امتحان لیا گیا
ہے۔امتحان میں شرکت کیلئے امیدوار اپنے اپنے امتحانی مراکز مقررہ وقت پر پہنچے۔
کرونا کے باعث ایس او پیز کی پر سختی سے پابندی کی ہدایت کی گئی۔تمام امیدواروں
کیلئے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔ داخلی راستے پر امیدواروں کی تھرمل
اسکیننگ بھی کی گئی:۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
امتحان کے دوران امیدواروں کو ڈس انفیکٹنٹ ٹنل سے
گزر کر امتحانی مرکز میں داخل کیا گیا۔ کمرہ امتحان میں امیدواروں کے درمیان 2
میٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ امتحان مقررہ وقت پر ٹھیک 9 بجے شروع ہوا۔ پنجاب کے 37
میڈیکل کالجوں کے 291 طلبہ نے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان بیک وقت پنجاب اور آزاد
جموں و کشمیر کے 10 امتحانی مراکز میں ہوئے۔ یو ایچ ایس لاہور میں 140 امیدوار
امتحان دیں گے:۔۔۔۔۔۔۔
ملتان میں 37، بہاولپور 8، رحیم یار خان 8،
ساہیوال 5، سرگودھا میں 12 امیدواروں نے امتحان دیا، جب کہ فیصل آباد میں 44،
سیالکوٹ 8، راولپنڈی 26 اور میر پور آزاد جموں و کشمیر میں 3 امیدواروں نے امتحان
دیا۔
اس
موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے بھی امتحانی مرکز کا دورہ
کیا اور طلبہ سے گفتگو کی۔ انہوں نے امیدواروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا:۔۔۔۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...