Saturday, 11 April 2020

کورونا کا مریض لاہور سے میانوالی کو ہوا فرار



ویب ڈیسک )۔۔۔۔۔۔  کوروناکا  مریض لاہور سے میانوالی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم مریض کے2بھتیجےکورونا کی وجہ سے میو اسپتال میں زیر علاج ہیں:۔۔۔۔۔

تفصیلات کے مطابق کوروناکےحوالےسےمریضوں کی سنگین غفلت سامنےآنے لگی ، کوروناکا پازیٹو مریض لاہور سے میانوالی فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا، مریض گلبرگ لاہور میں واقع اسکول کا سیکیورٹی گارڈ ہے:۔۔۔۔.

مریض کے2بھتیجےکورونا کی وجہ سے میو اسپتال میں زیر علاج ہیں، مریض نے کورونا ٹیسٹ کرایااوررپورٹ میں تاخیرہوئی تھی:۔۔۔۔

فرار مریض کورونا رپورٹ آنے سے قبل ہی بذریعہ ٹرک لاہورسےمیانوالی پہنچا ، جس کے بعد اسے فون پربتایا گیا لاہورمیں ہونے والا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے اور قریبی اسپتال سےفوری رجوع کرنےکاکہاگیا:۔۔۔۔۔

جس کے بعد مریض ڈائریا کی شکایت پرڈی ایچ کیومیانوالی میں رپورٹ ہوا اور کوروناٹیسٹ پازیٹوآنےسےمتعلق رپورٹ ڈاکٹروں کونہیں بتائی تاہم کچھ دیرکےبعدڈاکٹروں کوکوروناوائرس میں مبتلاہونے کے بارے میں مطلع کیا اور اسپتال کےعملےکی زندگیوں کوبھی خطرے میں ڈالا:۔۔۔۔

یاد رہے گذشتہ ماہ لاہور کے جناح اسپتال سے 24 سالہ کرونا وائرس کی مریضہ فرار ہوگئی تھی، اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے مریضہ کے تمام کوائف فراہم کر دیے تھے:۔۔۔۔۔

بعد ازاں مریضہ دوسرے اسپتال سے مل گئی تھی، خاندانی ذرایع نے بتایا تھا کہ مریضہ جناح اسپتال میں علاج سے مطمئن نہیں تھی ،اسپتال انتظامیہ نے غفلت چھپانے کے لیے فرار کا الزام لگایا:۔۔۔۔

 


پنجاب حکومت کتنے ٹن گندم خرید کرے گی ہدف سامنے آ گیا

Image
پنجاب میں گندم کٹائی شروع ہو گئی ہے.
اس سال ہم نے 45 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف رکھاہے.
382 گندم خریداری مراکز پر کسان سے 1400 روپے فی من گندم خریدی جائےگی جس پر 158 ارب روپےسے زائد لاگت آئے گی.

اگلی فصل کے بیج کےلیے 12 لاکھ بوریاں دیں گے، پیداوار بڑھانے کےلیے 12 ارب کا پراجیکٹ شروع کیاگیا

شکایت کی صورت میں متعلقہ DC کےدیئےگئے نمبر پر شکایت درج کروا سکتےہیں