Thursday, 4 August 2016
قتل یاخودکشی اور فائرنگ
(خود کشی )ٹھٹھی لنگر والا میں ایک 42سالہ شخص تصویرعباس ولد متاع محمد گھریلو تنازعات سے تنگ آ کر گلے میں پھند ہ ڈال کر خود کشی کر لی پولیس تھانہ جوڑا کلاں اس واقع کی تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے
(رشتہ کے تنازعہ پر قتل )گنجیال میں ایک شخص شفقت شاہ نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی کزن کوثر بی بی دختر عطااللہ شاہ گیلانی کو قتل کر دیا مقتولہ کا آج جلال پور سیداں کے محمد علی شاہ سے نکاح ہونا طے پایا تھا ملزم کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی تاہم وہ مقتولہ سے بھی شادی کرناچاہتا تھا کیونکہ وہ قیمتی جائیداد کی مالکہ تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا
(رشتہ کے تنازعہ پر قتل )گنجیال میں ایک شخص شفقت شاہ نے رشتہ کے تنازعہ پر اپنی کزن کوثر بی بی دختر عطااللہ شاہ گیلانی کو قتل کر دیا مقتولہ کا آج جلال پور سیداں کے محمد علی شاہ سے نکاح ہونا طے پایا تھا ملزم کی ایک ماہ قبل شادی ہوئی تھی تاہم وہ مقتولہ سے بھی شادی کرناچاہتا تھا کیونکہ وہ قیمتی جائیداد کی مالکہ تھی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا
ڈی سی اونے اہلکاروں کی کر دی چھٹیاں منسوخ
ملز ڈی سیل :مگر تنخواہیں نہیں ایسا کیو ں
ضلعی حکومت خوشاب کی طرف سے مقامی ٹیکسٹائل ملز کو سیل کرنے ملزم انتظامیہ کی طرف سے ورکروں کو تنخواہیں دینے کے وعدے پر ملز کو ڈی سیل کیے جانے کے باوجود سینکڑوں ورکر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا رونا روتے ہوئے پھر ملز کے سامنے اکٹھے ہوگئے اور دھرنا دیدیا اور واجبات اور کئی ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا ورکروں نے ملز انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ایک ورکر اﷲ دتہ ‘ غلام حسین ‘ محمد شبیر ‘ احمد خان ‘ نور دین ‘ محمد علی نے کہاکہ ملز انتظامیہ ورکروں کو خودکشی پر مجبور کررہی ہے اس وقت عملی طور پر ملز ورکر کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اور ورکر اپنے گھر والوں کو روٹی کھلانے سے بھی عاجز ہیں ورکروں نے تمام دن ملزم کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا لیکن ملز انتظامیہ کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی اور ورکر شدید پریشانی کے عالم میں شدید گرمی کے موسم میں احتجاج کرتے رہے یادرہے کہ ایک ماہ قبل ضلعی حکومت خوشاب کی جانب سے ورکروں کے احتجاج کے بعد مقامی ملز کو سیل کردیا گیا تھا اور ملزانتظامیہ نے محکمہ لیبر سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مزدوروں کے واجبات ادا کردینگے لیکن ملز کو بھی ڈی سیل کردیا گیا لیکن مزدور اب بھی سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں ملز ورکروں کاکوئی پرسان حال نہیں بعدازاں ملز ورکروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈی سی او آفس میں بھی دھرنا دیا تا لیکن حالات جوں کے توں ہیں ۔
خوشاب کا جنگلی حیات پارک پر کتنا فنڈ لگے گا
صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھا نے اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہاہے کہ جوہرآباد جنگلی حیات پارک 26کروڑ 85لاکھ 86ہزار روپے کی لاگت سے رواں مالی سال میں مکمل ہو جائے گا یہ ملک بھر میں اپنی نوعیت کا منفرد پارک ہو گا جس میں نایاب جنگلی حیات کی حفاظت کی جائے گی تا کہ انکی نسلیں محدوم نہ ہوں صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے کمیونٹی آرگنائزیشن کو پورے پنجاب میں منظم کیا جائے گا تا کہ انکی مدد سے پرائیویٹ مقامات پر بھی جنگلی حیات تحفظ مراکز بنائے جا سکیں
ضلع خوشاب میں کس جگہ غیر ملکیوں کو ٹھہرنے کی اجازت نہیں
صوبائی اسمبلی کے رکن ملک جاوید اعوان نے اخباری نمائندو ں سے گفتگو میں کہاہے کہ حکومت وادی سون کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کررہی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت یہاں کسی بھی غیر ملکی سیاح کو ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہو گی جاوید اعوان نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 19کروڑ اٹھارہ لاکھ 57ہزار روپے کی لاگت سے کھبیکھی اور اوچھالی جھیلوں میں ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے جن کے بعد یہاں آنے والے لوگ بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے ایم پی اے نے بتایا عید الفطر کے موقع پر یہاں ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے بھی لوگ تفریح کیلئے آئے جس سے وادی کی کشش کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے
ضلع خوشاب میں گرینڈ آپریشن:متعدد کلینک سیل
ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرآصف محمود قاضی اور ڈرگ انسپکٹر چوہدری فاروق نے خوشاب ،شوالہ ،ناڑی ،منگوال اور کٹھہ میں عطائیت کے خلاف مہم کے سلسلہ میں چھاپے مارے اور عطائی ڈاکٹروں کے گیارہ کلینک سیل کر دئیے اس موقع پر ڈاکٹرآصف محمود قاضی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عطائی ڈاکٹر اپنے مفاد میں اپنے کلینک بند کریں اور انسانی جانوں سے مت کھلیں بصورت دیگر سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہیں :ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار نے قائدآباد میں اعوان میڈیکل سٹور کو غیر ملکی ادوایات رکھنے اور عطائی ڈاکٹر شیر گنجیال کا کلینک عطائیت کی بنیاد پر سیل کر دیا انہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر تحصیل قائدآباد میں میڈیکل شعبہ میں اس طرح کی بے ضابط گیاں ختم نہ کی گئیں تو انکا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی
Subscribe to:
Posts (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...