صوبائی اسمبلی کے رکن ملک جاوید اعوان نے اخباری نمائندو ں سے گفتگو میں کہاہے کہ حکومت وادی سون کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کررہی ہے تا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں انہوں نے کہا کہ پالیسی کے تحت یہاں کسی بھی غیر ملکی سیاح کو ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہو گی جاوید اعوان نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 19کروڑ اٹھارہ لاکھ 57ہزار روپے کی لاگت سے کھبیکھی اور اوچھالی جھیلوں میں ترقیاتی کام مکمل ہو جائیں گے جن کے بعد یہاں آنے والے لوگ بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے ایم پی اے نے بتایا عید الفطر کے موقع پر یہاں ملک بھر کے دور دراز علاقوں سے بھی لوگ تفریح کیلئے آئے جس سے وادی کی کشش کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment