Thursday, 4 August 2016

ضلع خوشاب میں گرینڈ آپریشن:متعدد کلینک سیل

؂ڈی سی او خوشاب کنزہ مرتضی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرآصف محمود قاضی اور ڈرگ انسپکٹر چوہدری فاروق نے خوشاب ،شوالہ ،ناڑی ،منگوال اور کٹھہ میں عطائیت کے خلاف مہم کے سلسلہ میں چھاپے مارے اور عطائی ڈاکٹروں کے گیارہ کلینک سیل کر دئیے اس موقع پر ڈاکٹرآصف محمود قاضی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ عطائی ڈاکٹر اپنے مفاد میں اپنے کلینک بند کریں اور انسانی جانوں سے مت کھلیں بصورت دیگر سخت تادیبی کاروائی کا سامنا کرنے کو تیار رہیں :ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزار نے قائدآباد میں اعوان میڈیکل سٹور کو غیر ملکی ادوایات رکھنے اور عطائی ڈاکٹر شیر گنجیال کا کلینک عطائیت کی بنیاد پر سیل کر دیا انہوں نے اس موقع پر اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ اگر تحصیل قائدآباد میں میڈیکل شعبہ میں اس طرح کی بے ضابط گیاں ختم نہ کی گئیں تو انکا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی جاری رہے گی 

No comments:

Post a Comment