ضلعی حکومت خوشاب کی طرف سے مقامی ٹیکسٹائل ملز کو سیل کرنے ملزم انتظامیہ کی طرف سے ورکروں کو تنخواہیں دینے کے وعدے پر ملز کو ڈی سیل کیے جانے کے باوجود سینکڑوں ورکر تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا رونا روتے ہوئے پھر ملز کے سامنے اکٹھے ہوگئے اور دھرنا دیدیا اور واجبات اور کئی ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا ورکروں نے ملز انتظامیہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی اس موقع پر ایک ورکر اﷲ دتہ ‘ غلام حسین ‘ محمد شبیر ‘ احمد خان ‘ نور دین ‘ محمد علی نے کہاکہ ملز انتظامیہ ورکروں کو خودکشی پر مجبور کررہی ہے اس وقت عملی طور پر ملز ورکر کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں اور ورکر اپنے گھر والوں کو روٹی کھلانے سے بھی عاجز ہیں ورکروں نے تمام دن ملزم کے گیٹ کے سامنے دھرنا دیا لیکن ملز انتظامیہ کی طرف سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی اور ورکر شدید پریشانی کے عالم میں شدید گرمی کے موسم میں احتجاج کرتے رہے یادرہے کہ ایک ماہ قبل ضلعی حکومت خوشاب کی جانب سے ورکروں کے احتجاج کے بعد مقامی ملز کو سیل کردیا گیا تھا اور ملزانتظامیہ نے محکمہ لیبر سے وعدہ کیا تھا کہ وہ مزدوروں کے واجبات ادا کردینگے لیکن ملز کو بھی ڈی سیل کردیا گیا لیکن مزدور اب بھی سڑکوں پر مارے مارے پھر رہے ہیں ملز ورکروں کاکوئی پرسان حال نہیں بعدازاں ملز ورکروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ڈی سی او آفس میں بھی دھرنا دیا تا لیکن حالات جوں کے توں ہیں ۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment