Thursday, 4 August 2016

ڈی سی اونے اہلکاروں کی کر دی چھٹیاں منسوخ

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر خوشاب کنزہ مرتضی نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت خوشاب نے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے اپنی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے اور ایسے تمام محکمے جوکہ ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے فیلڈ میں ہونگے ان کے افسران اور اہلکار ہر وقت حاضر رہیں اور تمام محکموں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں وہ ڈی سی او آفس میں ممکنہ سیلاب کے حوالہ سے ایک اجلاس کی صدارت کررہی تھیں اجلاس میں آدھیکوٹ میں چشمہ جہلم کینال سے رسنے والے پانی اور اس کی تباہ کاریوں پر ڈی سی او نے ہدایت کی کہ آدھی کوٹ و ملحقہ علاقوں میں محکمہ ڈرینج فوری طور پر اپنے بند ٹیوب ویل چلائے اور علاقہ سے پانی کی نکاسی کے انتظامات کیے جائیں انہوں نے سندرال میں کھڑے بارشی پانی کی متبادل راستے سے نکاسی کو یقینی بنانے کے احکامات بھی جاری کیے بعدازاں ڈسٹرکٹ شوگر سیس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ضلع خوشاب کے پاس اس وقت شوگر سیس فنڈز کی مد میں ایک کروڑ 30لاکھ روپے موجود ہیں جن سے نئی شوگر سیس روڈز کی تعمیر کے علاوہ زیر تعمیر منصوبوں اور شوگر سیس روڈ کی مرمت پر خرچ کیا جائیگا اجلاس میں ایم پی اے ملک جاوید اعوان ‘ ایم پی اے ملک کرم الہی بندیال ‘ نمائندہ ایم این اے ملک شا کر بشیر اعوان ملک اشرف کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران موجودتھے 

No comments:

Post a Comment