سراج الحق نے خواتین کے عالمی دن پر
بہنوں کو جائیداد میں سے حصہ نہ دینے والوں کے خلاف اہم اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق
نے حیا مارچ کے شرکاء سے
خواتین کے عالمی دن پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج یہ
واضح کردینا چاہتا ہوں کہ آئندہ آنے والے الیکشن میں میں باحثیت امیر جماعت اسلامی
کسی ایسے شخص کو جماعت اسلامی کا ٹکٹ نہیں دونگا جو اپنی بہن کو جائیداد میں سے
حصہ نہیں دے گا سراج الحق کا شرکاء سے گفتگو
میں مزید کہنا تھا کہ اس نیکی کا آغاز میں اپنی جماعت یعنی کہ جماعت اسلامی سے خود
کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مہر کا حق یا تعلیم کا حق نہیں ملتا ہے جبکہ پاکستان
میں بچیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا بہت ہی مشکل کام ہے جبکہ آج میرا حکومت سے
مطالبہ ہے کہ بچیوں کے لیے ہر جگہ تعلیم کے لیے ایک الگ سے یونیورسٹی بنائی جائے یاد رہے کہ 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین
منایا جاتا ہے تاکہ عورتوں کو ان کی خدمات کے لئے خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ جبکہ
جماعت اسلامی کی طرف سے 8 مارچ کو حیا مارچ "میرا جسم میری مرضی” کے خلاف
منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا
No comments:
Post a Comment