Wednesday, 15 April 2020

احساس کفالت پروگرام سنٹر قائدآباد میں لوگوں کو لوٹنے والا ہوا رنگے ہاتھوں گرفتار


وزیراعظم احساس کفالت امداد پروگرام سینٹر کے ایجنٹ نے متوسط طبقہ گھرانے کی ضعیف العمربیوہ خاتون کو9ہزار کا چونا لگا دیا تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے غریب اور مستحق لوگوں کو حکومت کی طرف سے امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قائدآباد میں قائم وزیر اعظم احساس کفالت ریلیف پیکج سنٹر پر نجی بینک کنٹریکٹ فرنچائز کے اہلکار قمر عباس سکنہ شاہوالہ نے اتراء کی رہائشی مسماۃ صاحب خاتوں بیوہ محمدنواز قریشی سے شناختی کارڈ لیکر تصدیق کرنے کے بعد خاتون کے 21ہزار روپے ظاہر ہوئے جس پر خاتون کو ایجنٹ نے خاتون کو اصل رقم سے 9ہزار روپے کم کر کے 12ہزار تھما دیے اور موقع پر اے سی آفس کے کلرک احمد نواز نے ایجنٹ کی رقوم میں خوردبرد کرتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر رانا غلام مرتضی اورتحصیلدار رانا اعجاز احمد  نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا جہاں پر اس کی مبینہ کرپشن ثابت ہونے کے نتیجہ میں اسے پولیس کے حوالے کردیا پولیس تھانہ قائدآباد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

No comments:

Post a Comment