Sunday, 15 March 2020

کورونا وائرس مہذب قوموں کو غیرمہذب کررہا ہے خوراک کیلئے لڑائیاں


کرونا وائرس پھیلنے کے بعد امریکا میں متعدد سپر اسٹورز اور دکانوں سے کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئی جس کے باعث گاہک آپس میں ہی لڑنے لگے اور سامان کی جھپٹا جھپٹی شروع کردی
خریدار وں نے زیادہ سامان خریدنے کے لیے ایک دوسرے سے الجھنا شروع کردیا اور زیادہ سے زیادہ راشن جمع کرنے کے لیے چھینا جھپٹی کر رہے ہیں اور ایک دوسرے سے لڑ جھگڑ بھی رہے ہیں:۔
خریداری کے دوران سب سے زیادہ مارا ماری اور جھگڑے کے واقعات پانی، ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزرز کے ڈسپلے ریکس کے قریب دیکھنے میں آ رہی ہے۔ امریکا کے بیشتر اسٹورز پر کرونا وائرس سے بچاؤ کا حفاظتی سامان اور کھانے پینے کے سامان ختم ہوگیا ہے:۔
یادرہے کہ کچھ دن قبل میں آسٹریلیا کے ایک سپر سٹور پر تین خواتین ٹوائلٹ پیپر کی خریداری پر الجھ پڑیں کیونکہ آسٹریلیا میں ٹوائلٹ پیپرز کی قلت ہوگئی تھی جسے پورا کرنے کیلئے اخباری مالکان کو میدان میں آنا پڑا:۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 145 ممالک میں پہنچ چکا ہے جہاں اموات کی تعداد 5 ہزار 436 ہو گئی جبکہ 1 لاکھ 45 ہزار 5 سو سے زائد اس وائرس کا شکار ہیں۔ امریکہ میں کرونا وائرس سے 60 کے قریب ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے:۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق یورپ کی صورتِ حال چین سے بھی بدتر ہے۔ سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں، کئی ممالک نے بارڈرز اور فضائی راستے دوسرے ممالک کیلئے بند کردئیے۔ بعض ممالک نے تو لاک ڈاؤن کی تیاری شروع کردی ہے:۔

3 comments:

  1. Its very Alarming condition,Allah keep safe Every one,country Heads must tK notice of this condition ,sapachily Food,madisons ,mask,water and daily uaed things in every home.Gull e FarooQ rao,Anchore person,pakistan

    ReplyDelete