ویب ڈیسک)۔۔۔۔
نئے اور
انتہائی مہلک وائرس COVID 19 کی نہایت سرعت کے ساتھ پھیلنے
کی صلاحیت نے دنیا کی بڑی طاقتوں کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے، کرونا وائرس سے
ہلاکتوں کی تعداد 5,839 تک پہنچ گئی ہے، دنیا کے کئی ممالک میں ہیلتھ ایمرجنسی کا
نفاذ کر دیا گیا ہے:۔
تفصیلات کے مطابق چین کے شہر ووہان سے سامنے آنے والے
کرونا وائرس سے دنیا بھر میں مزید 410 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جس کے بعد اموات کی
تعداد پانچ ہزار آٹھ سو انتالیس ہو گئی ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 156,846
تک پہنچ گئی، دوسری طرف وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں میں شفایابی کا گراف بھی
بلند ہو رہا ہے، اور اب تک 75,937 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں:۔
چین میں وائرس پر کافی حد تک قابو پائے جانے کے بعد
اس نے اچانک دنیا میں نہایت تیزی سے پھیلنا شروع کیا، اب تک 153 ممالک اور علاقوں
کو کرونا وائرس لپیٹ میں لے چکا ہے، چین کے بعد وائرس نے یورپ میں بھی پنجے بری
طرح گاڑ دیے ہیں اور اٹلی دوسرا ملک ہے جہاں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی
ہیں، اب تک اٹلی میں 1,441 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، صرف ایک دن میں 175 ہلاکتیں
ہوئیں، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد 21,157 تک پہنچ گئی:۔
تیسرے نمبر پر یہ وائرس ایران میں ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے اور
ایک دن میں مزید 97 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 611 ہو گئی ہے، جب کہ 12729 افراد
متاثرہ ہیں۔ اسپین میں بھی کرونا وائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی ہے اور مزید 62
افراد ہلاک ہونے کے بعد تعداد 196 ہو گئی، مجموعی متاثرین کی تعداد 6391 ہو چکی
ہے۔ فرانس میں وائرس سے 91 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 4,469 افراد متاثر ہیں۔ جنوبی
کوریا میں 8 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 75 ہو گئی، جب کہ 8162 افراد وائرس سے
متاثر ہیں:۔
ادھر چین میں
کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں واضح کمی آ گئی ہے، مزید 10 افراد ہلاک ہونے
کےبعد تعداد 3199 ہو گئی ہے، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 80,849 ہے۔ جرمنی میں
بھی وائرس سے مزید ایک شخص ہلاک ہوا اور تعداد 9 ہو گئی ہے، جب کہ 4599 متاثر ہیں۔
امریکا میں بھی نہایت تیزی سے وائرس نے پھیلنا شروع کر دیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد
بھی بڑھتی جا رہی ہے، مزید دس ہلاکتوں کے بعد تعداد 60 ہو گئی، جب کہ متاثرہ افراد
کی تعداد 3,041 ہو چکی ہے۔ سوئٹزرلینڈ میں مزید 2 افراد کی ہلاکت کے بعد تعداد 13
ہو گئی جب کہ 1375 متاثر ہیں۔ برطانیہ میں بھی وائرس سے مزید 10 افراد ہلاک ہونے
کے بعد اموات کی تعداد 21 ہو گئی ہے، اور 1140 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔:۔
امریکا اوراسپین کے ساتھ کئی ممالک میں ہیلتھ
ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے:۔
No comments:
Post a Comment