Wednesday, 17 August 2016

ڈاکٹر عرفا ن وڑائچ نے چرچ میں کیا کہاجائیے اس رپورٹ میں

پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کے ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر عرفان اﷲ وڑائچ نے کہا ہے کہ پاکستان کی مینارٹیز اقلیتی برادری اپنی مسلم برادری کے ساتھ مل کر ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوپی چرچ غریب کالونی نمبر 1جوہرآباد میں یوم آزادی کے حوالے سے خصوصی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انچارج یوپی چرچ پاسٹر طارق مسیح نے کہاکہ آزادی خدا کا خاص انعام ہے موجودہ ملکی حالات پر قابو پانے کیلئے ہمیں عملی طور پر کام کرنا ہو گا تبھی ہم اپنی آزادی کو قائم رکھ سکتے ہیں ملک کی سلامتی و بقاء کیلئے تمام مسیحی کلیسیائیں افواج پاکستان و دیگر تمام سکیورٹی اداروں کے ساتھ متحد ہیں ‘ پاسٹر نفیس طارق نے کہاکہ ہم پاکستان میں برابر کے شہری ہیں اس کی بنیادوں میں ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے ملکی سلامتی و بقاء کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہ رکھیں گے اس موقع پر پاسٹر طارق مسیح نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کیلئے اور کوئٹہ متاثرین اور شہدا کیلئے خصوصی دعا کروائی ‘ مسیحی بچوں اور بچیوں نے ملی نغمے پیش کئے اور سبز ہلالی پرچم لہرائے ۔ 

No comments:

Post a Comment