Wednesday, 17 August 2016

نئے ڈی ایچ او نے آتے ہی کس کو وارننگ جاری کی

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قاضی امان اﷲ نے کہا ہے کہ پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے احکامات کے مطابق ضلع بھر کے ہوٹلوں ، بیکرز، سویٹس شاپس اور اشیاء خوردو نوش بیچنے والے کے خلاف بھر پور کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور غیر معیاری اشیاء خوردو نوش بیچنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا اور اس سلسلے میں کسی بھی ادارے یا شخص سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا وہ ڈی ایچ او آفس جوہرآباد میں اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہاکہ کسی بھی دکاندار کو غیر معیاری اشیاء فروخت کرکے کسی انسانی جان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ کسی کے کاروباری منافع کیلئے شہریوں کی زندگی داؤ پر نہیں لگائی جاسکتی انہوں نے کہاکہ چیکنگ کے عمل کو آنیوالے دنوں میں انتہائی سخت کیا جائیگا اور ضلع بھر میں غیر معیاری اشیاء خورد نوش فروخت کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہوگی 

No comments:

Post a Comment