اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ممتاز مذہبی
اسکالر مولانا طارق جمیل سے کرونا وائرس کے سلسلے میں درخواست کی ہے کہ مذہبی
اجتماعات محدود کرنے کے لیے کردار ادا کریں:۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے
پیش نظر مذہبی جماعتوں کے اجتماعات کے معاملے پر آج مولانا طارق جمیل نے وزیر اعظم
عمران خان سے اہم ملاقات کی:۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں
شخصیات نے باہمی دلچسپی اور ملک کی مجموعی صورت حال پر گفتگو کی:۔
زرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طارق جمیل سے کرونا
سے بچاؤ کے لئے خصوصی دعا کرنے کی درخواست بھی کی:۔
یاد رہے کہ مولانا طارق جمیل
وزیر اعظم عمران خان کے چند قریبی دوستوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم اکثر
مذھبی اور سماجی مسائل پر مولانا سے
رہنمائی لیتے ہیں:۔
ملاقات میں کرونا وائرس کی روک تھام سے متعلق گفتگو
کی گئی، ذرایع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مولانا کے ساتھ قومی سلامتی کمیٹی کے
فیصلوں پر بات چیت کی، اور درخواست کی کہ وہ مذہبی اجتماعات محدود کرنے کے لیے
اپنا کردار ادا کریں:۔
خیال رہے کہ پاکستان
میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے، سندھ میں مزید 50 افراد میں
وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد صوبے میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 76 ہو گئی۔ سعید
غنی کا کہنا تھا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے تفتان بارڈر پر انتظامات ناقص
ہیں، قرنطینہ بنائے گئے ہیں لیکن اصول و ضوابط پر عمل نہیں کیا جا رہا، اس لیے
قرنطینہ میں رہ کر آنے والے بھی وائرس کا شکار نکلے، ناقص انتظامات کی وجہ سے
سندھ میں مریضوں کی تعداد بڑھی:۔
No comments:
Post a Comment