Monday, 23 March 2020

کرونا مریض کو بھگانے پرپہلا مقدمہ درج



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔۔ کرونا وائرس کے مریض کو بھگانا مہنگا پڑگیا۔۔ سیکیورٹی اہلکاروں کرونا کے مریض کو ہسپتال داخل کروانے کی بجائے بھگانے والا مالک مکان گرفتار کرلیا:۔۔۔۔

ذرائع کی تفصیلات کے مطابق سوئی گیس کالونی میں گھریلو ملازم میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تو ملازم نے اسے ہسپتال داخل کروانے کی بجائے وہاڑی بھیج دیا:۔۔۔۔۔

اس پر محکمہ صحت اورپولیس ایکشن میں آگئی اور فوری کاروائی کرتے ہوئے مالک مالکان کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے کرونا وائرس کے مریض کو بھگانے اور کیس چھپانے کا پہلا مقدمہ درج کرلیا:۔۔۔۔۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے کرونا وائرس کے شکار گھریلو ملازم کو وہاڑی میں دبوچ لیا اور پکڑ کر آئسولیشن وارڈ داخل کروا دیا گیامریض کے اہلخانہ کو فوری قرنطینہ منتقل کر دیا:۔۔۔۔

پولیس ذرائع کے مطابق کہ ملازم لاہور سےبھیس بدل کر وہاڑی پہنچا، متعدد افراد سے ملاقاتیں کرتا رہا:۔۔۔۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں جان لیواکورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے بعد پاک فوج کو تعینات کردیا گیاہے اور چاروں صوبے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جاچکا ہے، پنجاب میں گزشتہ روز لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا:۔۔۔۔۔۔۔۔


No comments:

Post a Comment