Monday, 23 March 2020

ضرورت مندوں کو نقد رقم ٹرانسفرہو گی:سعیدغنی



ویب ڈیسک ):۔۔۔۔  صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضرورت مندوں کونقد رقم ٹرانسفرکی جائے گی:۔۔۔۔

ذرائع کے مطابق سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر میڈیکل اسٹور، کریانے وغیرہ کی سپلائی چین کو بند نہیں کیا جائے گا، سندھ میں گندم کی کمی نہیں، ابتدائی پلان تھا کہ راشن لوگوں کے گھروں تک پہنچائیں:۔۔۔

سعید غنی نے کہا کہ مشاورت کے بعد فیصلہ ہوا کہ سندھ حکومت کے قائم کردہ فنڈ سے لوگوں کی مدد کریں گے اور ضرورت مندوں کونقد رقم ٹرانسفر کی جائے گی:۔۔۔

انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں تھا کہ موجودہ صورت حال میں لاکھوں لوگ کو گھروں تک راشن فراہم کریں:۔۔۔۔

سعید غنی نے مزید کہا ہے کہ لوگوں کی امداد کے لیےآج سندھ حکومت ایک نمبرجاری کرے گی اور جن لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے وہ اس نمبر پر رابطہ کریں گے جبکہ ایک فیملی سے ایک فرد کو رجسٹرکرانا ہوگا:۔۔۔۔


No comments:

Post a Comment