Wednesday, 18 March 2020

شاہ محمود قریشی بھی کورونا ٹیسٹ کروائیں گے اور آئسولیشن میں بھی رہیں گے




چین کے دورے سے آنے والے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ کورونا کا ٹیسٹ کراؤں گا، خود کو آئسولیشن میں رکھوں گا:۔۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کا ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ماہرین نے مجھے 5 دن بعد کورونا ٹیسٹ کا مشورہ دیا ہے:۔۔۔۔

انہوں نے کہا کہ چین جانے کا مقصد اظہارِ یک جہتی کرنا تھا، کورونا سے متعلق احتیاط برتنی چاہیئے، سی پیک کے ساتھ ہماری معاشی ترقی جڑی ہے:۔۔۔

وزیرِ خارجہ نے مزید بتایا کہ کورونا کا مرکز ووہان کو سمجھا جا رہا تھا، جہاں کل صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہےشاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن سے ہماری معیشت پر منفی اثر پڑے گا، اس کو بھی دیکھنا ہے:۔۔۔۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر برائے پلاننگ اسد عمر، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکریٹری خارجہ سہیل محمود اور چین کا دورہ کر کے وطن واپس پہنچے ہیں، پاکستانی وفد میں شامل تمام افراد کو وطن واپسی پر اب کورونا وائرس کا اسکریننگ ٹیسٹ کروانا ہوگا:۔۔۔

وائرس ٹیسٹ کے لیے قائم ہیلپ لائن کے مطابق اگر صدرِ مملکت، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یا وفد میں شامل کسی اور شخص کا تھرمل ٹیسٹ درست نہیں آیا یا پھر ان کا ٹمپریچر نارمل سے زیادہ ہوا تو انہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے وفد سے علیحدہ کر لیا جائے گا:۔۔۔۔

اگر صدر مملکت، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی یا وفد میں شامل کسی دوسرے شخص میں کورونا کی علامت پائی گئی تو پھر انہیں 14 روز کے لیے قرنطینہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے:۔۔۔


1 comment: