خوشاب ڈپٹی کمشنرمسرت جبیں کی زیر صدارت فلور ملز ایسوسی ایشن خوشاب اور آٹا ڈیلرز کا ایک خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موجودہ حالات کے تناظر میں فلور ملز انتظامیہ اور آٹا ڈیلرز آٹے کی وافر مقدار میں
سرکاری نرخ پر فراہمی کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو ہدایت کی کہ وہ فلور ملز کے ساتھ رابطے میں رہیں اور طلب و رسد میں توازن برقرار رکھنے کیلئے عملی اقدامات کریں، ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
اجلاس میں فلور ملز نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
No comments:
Post a Comment