ویب ڈسیک
:۔۔۔۔ شہر بھر میں پولیس نے حکومتی
احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے مساجد کے پیش اماموں اور ٹرسٹیز کے خلاف 30سے زائد
مقدمات درج کرکے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے:۔۔۔۔۔
Saturday, 28 March 2020
اجتماع کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد پیش اماموں پر مقدمات
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کراچی میں حکومت کی
جانب سے مساجد میں نماز کے اجتماع کی پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے پیس اماموں
اور مساجد کے ٹرسٹیز کے خلاف مختلف تھانوں میں 30 سے زائد مقدمات درج کرکے گرفتاریوں
کا سلسلہ شروع کر دیا گیا:۔۔۔۔۔
یہ مقدمات جن تھانوں میں کئے گئے ہیں ان میں
یوسف پلازہ،ثمن آباد،عزیز آباد، شاہراہ نورجہاں،گلبہار، ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی،
نیوکراچی ،نیوکراچی انڈسٹریل ایریا،سرجانی، سائٹ اے، شیرشاہ، سائٹ بی، پاکستان
بازار، مومن آباد کے تھانے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ گلشن اقبال کھارادر سمیت دیگر
علاقوں کے تھانوں میں بھی خلاف ورزی کرنے والے پیش اماموں کے خلاف مقدمات درج کیے
گئے ہیں:۔۔۔۔۔
مقدمات کے اندراج کے بعد گرفتار کیے گئے بعض
پیش اماموں کو بیان حلفی لینے کے بعد شخصی ضمانت پہ رہا کردیا گیا ہے جب کہ متعدد
گرفتار ہیں:۔۔۔۔۔
جن افراد پہ مقدمات ہوئے ہیں وہاں پر نماز جمعہ
سمیت دیگر نمازوں میں پانچ سے زائد افراد کے نماز پڑھنے پر پابندی کے باوجود
درجنوں افراد نماز کی ادائیگی کررہے تھے:حکومت سندھ کورونا وائرس کی روک تھام کے
لیے مساجد میں 5 اپریل تک نماز کے اجتماع پر پابندی عائد کر رکھی ہے:۔۔۔۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment