Tuesday, 17 March 2020

علامہ ناصر مدنی پر تشدد،برہنہ ویڈیو بنائی گئی ،جان سے مارنے کی دھمکیاں



تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور خطیب مولانا علامہ ناصر مدنی پر اغوا کاروں نے اغواء کرنے کے بعد  بہیمانہ تشدد کیا۔ تشدد کے سبب علامہ ناصر مدنی کی حالت غیر ہوگئی۔ جبکہ ان کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں:۔۔

علامہ ناصر مدنی کا اپنے وکیلوں کے ہمراہ پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے اور تشدد کی وجہ سے جسم پر پڑنے والے نشانات دکھاتے ہوئے کہنا تھا کہ اغوا کاروں کی جانب سے مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں کہ جس دن آپ میڈیا کے سامنے گئے تو وہ دن آپ کی زندگی کا آخری دن ہوگا۔ جب کہ اغواکاروں نے مجھ سے دو سادہ کاغذوں پر سائن کرواتے ہوئے میری ویڈیو بھی بنائی:۔۔۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر مدنی نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں، وزیراعظم پاکستان عمران خان، پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ان لوگوں سے میری جان و مال کا تحفظ کیا جائے جبکہ مجھے فوری طور پر انصاف بھی مہیا کیا جائے۔ میری جان کو خطرہ لاحق ہونے کی وجہ سے مجھے سکیورٹی بھی فراہم کی جائے۔ جو کہ کسی بھی ریاست کے عام شہری کا بنیادی حق ہے:۔۔۔

علامہ ناصر مدنی کا اپنے اوپر ہوئے بیہمانہ تشدد بارے میڈیا کے نمائندوں سے کہنا تھا کہ مجھے رسیوں سے باندھ کر لوہے کے پائپ، راڈ، لکڑی کے ڈنڈوں جبکہ گنے سے بھی مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھے برہنہ کر کے ملزمان کی جانب سے ویڈیو بھی بنائی جاتی رہی۔ جب کہ مجھ پر تشدد کرنے کی وجہ مجھے یہ معلوم ہوتی ہے کہ جو لوگ جعلی پیر بن کر کرونا وائرس کا علاج کرنے کا ڈھونگ رچا کر لوگوں کو پھونک مار کر پیسے بٹورتے ہیں ان کی جانب سے مجھے اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے:۔۔۔

سول سیکریٹریٹ میں دھمکیوں کے حوالے سے جمع کروائی گئی میری درخواست کے حوالے سے بھی حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ تاہم مجھ پر ہوئے بیہمانہ تشدد کے حوالے سے ایف آئی آر درج کروا لی گئی ہے اور آئی جی پنجاب سے بھی رابطہ ہوا ہے جنہوں نے ملزمان کو جلد سے جلد پکڑ کر اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی ہے:۔۔۔


1 comment: