Wednesday, 22 October 2014


خیبرپختونخواہ کے سابق وزیر اطلاعات میاں افتخار الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے پختونوں کو دھوکہ دیا ہمارے عوام مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں اورعمران خان نیا پختونخواں بنا نے کی بجائے نیا پاکستان بنانے کے چکر میں پڑ گئے ہیں اور وہ پختونوں کے چرائے ہوئے مینڈیٹ کی آڑ میں پنجاب میں شوروغوغا کر رہے ہیں جہاں عوام نے ان کی پارٹی کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا ہے وہ یہاں اے این پی کے نائب صدر عمرخان کے بھائیوں کی شادی کی تقریب میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے صوبہ کے فیصلے پشاو ر میں ہونے کی بجائے بنی گالہ میں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کررہے ہیں جنہیں ہمارے مسائل کاعلم ہی نہیں ہے میاں افتخار نے کہا کہ پرویز خٹک بے اختیار وزیر اعلی ہیں اور انہیں وفاقی حکومت کے خلاف ایک ڈمی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جلد عام انتخابات نہیں چاہتے لیکن یہ جب بھی ہوئے خیبر پختونخواہ میں عوامی نیشنل پارٹی کلین سوئیپ کرے گی کیونکہ عوام اب تحریک انصاف کے سبز باغوں کے چکر سے نکل رہے ہیں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے عوام پہلے عمران خان سے پشاور میں ان کی کارکردگی کے بارے میں پوچھیں اور پھر ان پر لاہور میں اعتما د کریں

No comments:

Post a Comment