Thursday, 18 August 2016

بلدیاتی ادارے کیا اہمیت رکھتے ہیں عمران بشیر نے بتا دیا

امیدوار برائے ضلع کونسل خوشاب و مسلم لیگ ن ضلع خوشاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک عمران بشیر اعوان نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے جہاں جمہوریت کی نرسری قرار دیئے جاتے ہیں وہاں بلدیاتی اداروں کے قیام سے مقامی اور نچلی سطح پر عام آدمی کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت منتخب بلدیاتی نمائندوں کو جلد از جلد بااختیار بنا کر خدمت کے عمل کو تیز کرنا چاہتی ہے۔ اپنے آفس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاشبہ بلدیاتی اداروں اور مقامی عوامی نمائندوں کے ذریعے مقامی سطح پر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا سکتا ہے اور اختیارات کو بھی نچلی سطح پر منتقل کر کے حقیقی اور عملی طور پر عوامی خدمت کے عمل کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی یہ خواہش ہے کہ عوام گلی محلوں کی سطح پر اپنے نمائندوں کے ذریعے اپنے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں مسلم لیگی حکومت کا بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ایک تاریخی کارنامہ ہے۔

No comments:

Post a Comment