Friday, 19 August 2016

ایکسئین واپڈانے کس کو سر کا جھومر بنایا جانیئے اس رپورٹ میں

ایکسئین واپڈا خوشاب ابرار احمد خان نے کہا ہے کہ واپڈا کا فیلڈ سٹاف محکمے کے سر کا جھومر ہے کیونکہ فیلڈ سٹاف کے علاوہ واپڈا کی فیلڈ میں کوئی سر گرمی ممکن نہیں ، فیلڈ سٹاف کے کام کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے کیونکہ شہریوں کو بلا تعطل بجلی کیلئے یہ عملہ دن رات کوشاں ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوہرآباد کے مقامی ہال میں مدت ملازمت کی تکمیل کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے دو اہلکاروں فورمین ملک عطاء محمد سنواسی اور اسسٹنٹ لائن مین محمد اشرف کے اعزاز میں پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک یونین کے زیر انتظام الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زونل چیئرمین پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین محمد خان نیازی اور ڈویژنل چیئرمین آیت محمد میکن نے کہا کہ خوش قسمت ہوتے ہیں وہ اہلکار جن کو محکمے کی طرف سے ان کی ریٹائرڈمنٹ پر اعزاز کے ساتھ الوداع کیا جاتا ہے بلا شبہ عطاء محمد اور محمداشرف کا شمار واپڈا کے ان محنتی ، دیانت دار اور جاں فشاں ملازمین میں ہوتا ہے جن کا کوئی ثانی نہیں ، تقریب سے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے ضلعی چیئرمین حاجی عبدالحمید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے دونوں ریٹائرڈ ہونیوالے اہلکاروں کو مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ واپڈا ضلع خوشاب کے یہ دونوں سینئر اہلکار ہمارے دلوں میں بستے ہیں اور بستے رہیں گے واپڈا ان کا گھر ہے اور یہ جب چاہیں اپنے گھر میں آئیں اور ہمارے ساتھ موجود رہیں بعدازاں ایکسئین ابرار احمد خان اور دیگر یونین رہنماؤں نے الودع ہونیوالے ملازمین کو یاد گاری شیلڈ یں دیں 

No comments:

Post a Comment