Saturday, 21 March 2020
کورونا پاکستانی معیشت کو کتنا نقصان کر سکتا ہے
ویب ڈیسک ):۔۔۔۔۔ حالیہ کرونا وائرس وبا نے لڑکھڑاتی پاکستانی معیشت کیلئے
نئے چیلنجز کھڑے کر دیے ہیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس اور عالمی اداروں کے تخمینوں میں
کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے باعث پاکستانی معیشت کو مختلف شعبوں میں 1300
ارب روپے تک نقصان ہوسکتا ہے:۔۔۔۔
ذرائع کی تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سروسز سیکٹر میں گراوٹ
سمیت ائیر لائن کاروبار میں کمی، ایف بی آر کے ریوینیو نقصانات،برآمدات اور
ترسیلات زر میں بھاری کمی جیسے عوامل سے جی ڈی پی نمو کم ہوسکتی ہے:۔۔۔۔
چھ مارچ 2020ء کوایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کورونا
وائرس کی وجہ سے پاکستان کے ممکنہ معاشی نقصان کا تخمینہ ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے6کروڑ
ڈالرز لگایا گیا تھا۔ تاہم اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ کورونا وائرس کے
زیادہ پھیلاؤ سے پاکستانی معیشت کو 5ارب ڈالرز مالیت تک نقصان ہوسکتا ہے:۔۔۔۔
دی نیوز انٹرنیشنل میں شائع ہونیوالی ایک رپورٹ میں ایف بی آر حکام کے
حوالہ سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اگر کراچی کا لاک ڈاؤن جون2020ء تک رہا تو اس سے
380 ارب روپے مالیت تک ٹیکس نقصانات ہوسکتے ہیں:۔۔۔۔۔۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے
عالمی سطح پر معیشت کو 347ارب ڈالرز مالیت تک نقصانات متوقع ہیں:۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment