Saturday, 21 March 2020
کوئی بھی خطرہ پُرعزم قوم کوشکست نہیں دے سکتا:آرمی چیف
ویب ڈیسک):۔۔۔۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا
وائرس کے خلاف پاک فوج کو سول انتظامیہ کی امداد کرنے کے احکامات جاری کردئیے،
آرمی چیف نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل
کرے:۔۔۔۔۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس نے دنیا بھر کی پاکستان میں
بھی شہریوں کو اپنا شکار بنالیا ہے، جس کے روک تھام کےلیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں
ہر ممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کرونا وائرس کے
خلاف پاک فوج کو ہدایات جاری کردی ہیں:۔۔۔۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی
امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ انفرادی طور پر کرونا وائرس سے بچاؤ در
حقیقت اجتماعی حفاظت کی بنیاد ہے:۔۔۔۔۔۔
آرمی چیف نے یہ احکامات وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے
بعد جاری کیے،ان کا کہنا تھا کہ ہر انفرادی حفاظتی قدم اہمیت کا حامل ہے، پہلے ذمہ
دار شہری بننا ہے تاکہ اجتماعی سطح پر کوششیں کامیاب ہوسکیں:۔۔۔۔۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ
حکومت اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کرے ایسا کرنے سے ہی قومی کوشش کامیاب ہوگی:۔۔۔۔۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کوئی بھی خطرہ ذمہ دار، پُر عزم
قوم کو شکست نہیں دے سکتا جیسا چین نے کردکھایا، انفرادی نظم و ضبط، باہمی تعاون
اداروں کی کوششوں کو یکجا کرے گا اس میں ہی قومی کامیابی ہوگی:۔۔۔۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج
قومی کوشش کا حصّہ ہوتے ہوئے ذمہ داری ادا کرے گی:۔۔۔۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد
ساڑھے 4 سو سے تجاوز کرچکی ہے، وائرس سے مجموعی طور پر 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ
5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں:۔۔۔۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment