سری نگر:مقبوضہ کشمیرمیں آج بتیسویں روز بھی ہزاروں افراد کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئےسڑکوں پر نکل آئے، بھارتی مظالم کیخلاف نعرے بازی کی، بھارتی فورسز نےہزاروں کی تعداد میں افراد کو گرفتار کر لیا
مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو لگے ایک مہینے سے زیادہ ہوگیا، مسلسل کرفیو نے عوام کی زندگی مشکل کردی، گزشتہ ایک ماہ میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید افراد کی تعداد ستر ہوگئی ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جبروظلم کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، درجنوں کشمیری بھارتی فورسزکے ہاتھوں جام شہادت نوش کرچکے ہیں لیکن آزادی حاصل کرنے کی لگن کم ہونے کے بجائے دن بدن بڑھ رہی ہے۔
بھارتی فوج کے تشدد اور بلاجواز گرفتاریوں کے خلاف ہزاروں کشمیری بتیس روز سے نافذ کرفیو کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر آگئے اور شدید احتجاج کیا۔
مقبوضہ وادی میں تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز بند ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں جبکہ موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بدستور معطل ہے۔
دوسری جانب احتجاج کودبانے کے لئے متعدد کشمیری رہنماؤں کونظربند کردیا گیا ہے جبکہ حریت کانفرنس نے بارہ اگست تک ہڑتال کی اپیل کردی ہے۔
واضح رہے کہ 8 جولائی کو مجاہد کمانڈر مظفر وانی کی شہادت کے بعد وادی میں بھارتی افواج کے خلاف شدید مظاہرے کیے گئے تھے، جن پر قابض فوج نے فائرنگ کردی تھی، جس کے بعد شہدا کی تعداد بڑھتے بڑھتے 70 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے
No comments:
Post a Comment