Tuesday, 9 August 2016

خودکش دھماکہ میں دو کیمرہ مین کی شہادت

کراچی (پریس ریلیز 08اگست 2016) آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کا کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکہ میں 2کیمرہ مین کی شہادت اور متعددصحافیوں کے زخمی ہونے کے خلاف ملک بھر میں تین روز سوگ کا اعلان واقعہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ وکلاء برادری ودیگر شہریوں کے دکھوں میں برابر کے شامل ہونے کا اظہار 
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جرنلسٹس کونسل(ر) کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مرکزی سر پرست اعلیٰ محمدگلزار چوہدری ہوا اجلاس میں چیئرمین شبیر حسین طوری ،مرکزی سیکرٹری جنرل سید طاہرعلی ،سینئروائس چئرمین اعجاز بٹ،وائس چئرمین سید طلعت عباس شاہ ، سیکرٹری فنانس اے ڈی شہزاد،ایڈیشنل فنانس سیکرٹری سید امتیاز حسین شاہ، سیکرٹری انفارمیشن صہبان عارف،میڈیا کوآر ڈی نیٹر شیخ محمد نعیم پنجاب کے صدراحسان الحق چورہدی کے علاوہ دیگر اہم ممبران نے شرکت کی اجلاس میں کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکہ میں نجی ٹی وی کے کیمرہ میں شہزاد خان،محمود خان سمیت متعدد صحافیوں کے زخمی ہونے پرگہرے دکھ وغم کا اظہار کیا گیا اجلاس میں سانحہ کوئٹہ کی شدید الفاظوں میں مذمت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد گلزار چوہدری ، شبیر حسین طوری سید طاہرعلی اعجاز بٹ ودیگر نے کہا کہ خبر کی تلاش میں سرگران آج ہمارے ساتھی جدا ہوگئے ہیں سانحہ کوئٹہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بلوچستان جہاں پہلے ہی میڈیا کے ساتھیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اس کے باوجود مقامی افراد صحافتی میدان میں اپنی جان ومال کو داؤ پر لگا کر عوامی آواز کو بلند کرتے ہیں بم دھماکوں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روپوٹنگ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذارانہ پیش کرنے کا سلسلہ سوموار کے روز بھی جاری رہا کام کے دوران بم دھماکہ کا نشانہ بن کر نجی ٹی وی کے کیمرہ میں شہزاد خان،محمودخان جام شہادت نوش کرگئے جبکہ فریداللہ اور فتح محمد سمیت متعددساتھی ذخمی حالت میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں جس کا افسوس ہے مقررین نے کہا کہ حکومت واقعہ میں ملوث افراد کو بے نقاب کرتے ہوئے قانون کے کٹہرائے میں لاکر انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں اور حکومتی سطح پرذخمی صحافیوں کے علاج معالجے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں اجلاس میں بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر باز محمد کاکڑ سمیت دیگر وکلاء کی شہادت پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کے اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء کو جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائیں اور پسماندگاں کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں اجلاس میں کوئٹہ کے نجی ٹی وی کیمرہ مین شہزاد خان اور محمود خان کی شہادت فرید اللہ اور فتح خان سمیت دیگر صحافیوں کے ذخمی ہونے پر تین روز سوگ کا بھی اعلان کیا گیا

No comments:

Post a Comment