Tuesday, 9 August 2016

اے سی نورپورتھل نے وارننگ جاری کر دی

اسسٹنٹ کمشنر نور پورتھل عاطف علی بٹرنے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے کھادوں کے مقررہ نرخوں سے زائد فروخت کی حوصلہ شکنی کی جائیگی اور کسی بھی ڈیلرکو ناقص کوالٹی اور مہنگے داموں کھا د فروخت کی اجازت نہ دی جائیگی وہ تحصیل نورپور تھل میں کھاد ڈیلروں کی مختلف شاپس کا معائنہ کے دوران ان خیالات کا اظہار کررہے تھے ۔ان کے ہمراہ ڈی ڈی اورزراعت نور پور تھل ڈاکٹر سجاد محمود بھی تھے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے احسان کھا د ڈیلر خان برادر کھا د ڈیلر رفیع کھاد ڈیلر اور دیگر کھا د کی دوکانوں پر کھادوں کی دستیابی ،کوالٹی اورنرخوں کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت سجاد محمود نے بتایا کہ یوریا کھاد کا نرخ 1400 روپے فی گٹو اور ڈی اے پی کا نرخ 2792 روپے فی گٹو ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل نور پور تھل میں کھاد کی کوئی قلت نہ ہے اور کنٹرول نرخوں پر کھا د کی فروخت کو یقینی بنانے کے لئے وہ اپنا بھرپورکردار ادا کر رہے ہیں 

No comments:

Post a Comment