خادم اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی روشنی میں دیگر اضلاع کی طرح ضلع خوشاب میں بھی آزادی کی تقریبات شروع ہو گئی ہیں ۔نئی نسل کو پاکستان کے حصول کی کوشش اور اپنے بزرگوں کی لازوال قربانیوں سے روشناس کروانے کے لئے مختلف پروگرامز کا انعقاد ہوا ۔اس سلسلہ میں ضلع بھر کے طلباء کے لئے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جبکہ طالبات کے لئے گورنمنٹ ڈگری کالج خوشاب میں تقریبات منعقد ہوئیں ۔تقریبات میں طالب علموں نے انگریزی اردو تقاریر،کوئزاور ملی نغموں کے مقابلوں میں حصہ لیا ۔تقریبات میں پرنسپل کالج پروفیسر ،الیکچراز اور ضلع بھر کے کالجز کے طلباء اور طالبات شریک تھیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز عامر رضا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں میں ایسے دن بھی آتے ہیں جن کو تاریخ نے ہمیشہ زندہ رکھا ۔یہ وہ دن ہوتے ہیں جنکے سامنے موت بھی بے بس ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست 1947 کا دن بھی اسی نوعیت کا ایک دن ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔پرنسپل نے کہا کہ حصول آزادی ایک ایسا کارنامہ تھا جو ہر لحاط سے ناممکن دکھائی دیتا تھا لیکن ایک قوم کے عزم راسخ اوریقین محکم نے ایک پر خلوص اور دیانتدار راہنما قائد اعظم محمدعلی جناح کے زیر قیادت خواب کو حقیقت میں بدل کے دکھا دیا ۔بوائز اور گرلز سطح کی تقریبات میں طالب علموں کو بتایا گیا کہ ہمیں یہ آزادی طشتری میں رکھ کر نہیں ملی ۔ہمارے بزرگوں اور راہنماؤں نے بڑی تگ ودر ،کاؤشوں ہمت اور بڑے عزم کے ساتھ ایک آزاد ملک حاصل کیا اور اس آزاری کو حاصل کرنے کے لئے بہت بڑی قربانیاں دینا پڑیں ۔طلباء اور طالبات نے جو آزادی کے موضوع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اسے عظیم مملکت بنانے کا جو بہت بڑا کام قائدین اور ہمارے بزرگوں نے ہمیں سونپا ہے وہ ہم تازیست جاری رکھیں گے اپنے ملک اور دین کی حفاظت کے لئے کسی بھی بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔تقربیات میں طالب علموں نے ترنم سے قومی نغمے گائے کوئز اور دیگر پروگراموں میں بھی حصہ لیا
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد اسد الرحمن ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب کے حکم پر ایس ایچ او صدر کی اپنی ٹ...
-
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرِ صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میئر اور ضلع کونسل کے چیئرمین کے امیدوار جماعتی بنیادوں پر ...
-
جنگ نیوز کے صحافی انصار عباسی کے مطابق فتح جنگ اٹک میں تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزا...
No comments:
Post a Comment