Tuesday, 9 August 2016

ضلع میں فنی ادارون کا قیام عمل میں آیاصوبائی وزیر آصف بھا

صوبائی وزیر جنگلات ملک محمد آصف بھاء نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں شعبہ تعلیم پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ آپ سب کی دعاؤں سے ضلع میں فنی ادارون کا قیام عمل میں آیا ۔قبل ازیں والدین کو اپنے بچوں کو فنی تعلیم کے حصول کے لئے دوسرے جلع سے باہر بھیجنا پٹرتا تھا اب ان کا اپنے ہی ضلع میں قیام ہونے سے تعلیم کا حصول آسان ہو گیا ہے ۔صوبائی وزیر گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹرینگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین جوہرآباد میں سالانہ نمائشی تقریب کے افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے ۔تقریب میں مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ضلعی صدر نذر حیات خان بلوچ ،ملک رضوان بھاء ایڈوکیٹ، پرنسپل ادارہ رخسانہ ،ٹیچر ز اور ادارہ ہذا کی طالبات موجود تھیں ۔صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ادارہ کو جلد گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا درجہ دلوائیں گے انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ پولی ٹیکنک انسٹی ٹیوٹ فار بوائز کی جو ہرآباد میں تکمیل ہوگئی ہے اور اب ماہ ستمبر میں کلاسز شروع ہو جائیں گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ جوہرآباد میں سرگودھا یونیورسٹی کے کیمپس کی جگہ کا معاملہ حل ہوگیاہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس کی اپرول دے دی ہے اب اس کیمپس کے قیام کے لئے جلد فنڈز کا اجراء کر والیا جائیگا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ضلع میں ان فنی اداروں کی جگہ کے حصول کا طریقہ کا بہت دشوار تھا لیکن اپنی ماؤں بہنوں کی دعاؤں،میری کاوشوں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی سے جگہ کے ھسول میں آسانیاں ہوگئیں ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ادارہ ہذا کی پرنسپل کے مطالبات کے پیش نظر ادارہ میں پانی ،گیس اور دیگر بنیادی سہولتیں جلد دستیاب کروا دی جائینگی ۔ قبل ازیں پرنسپل رخسانہ نے ادارہ کی کاکردگی اور مختلف ٹریڈز میں اور کورسز کی تفصیل سے آگاہ کیا اور کہا کی ادارہ ہذا سے کورسز کی تکمیل کے بعد خواتین اپنے علاقہ یا ملک میں کسی بھی جگہ باعزت روزگار حاصل کرسکیں گی ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے ادارہ ہذا سے بننے والی مختلف مصنوعات کی نمائش کا افتتاح کیا اور ادارہ ہذا کی ترقی وکامیابی کی دعائیں کی گئیں 

No comments:

Post a Comment