Wednesday, 30 March 2022

پولیس ٹریننگ سکول سرگودھاسے زیر تربیت ریکروٹس نے کورس مکمل کیا

 سرگودہا (سٹاف رپورٹر)آر پی او سرگودھا ریجن ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا میں ہونے والی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔پولیس ٹریننگ سکول سرگودھاسے 318 زیر تربیت ریکروٹس نے کورس مکمل کیا۔آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا جویریہ محمد جمیل کے ہمراہ پاسنگ آو ¿ٹ پریڈ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کرنے کے بعد آر پی او سرگودھا نے کورس میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ریکروٹس میں تعریفی اسناداورانعامات تقسیم کئے



۔آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے پاسنگ آو ¿ٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں میری شمولیت اورپولیس کے دستوں کی پریڈ کا معائنہ کرنا باعث اعزاز ہے۔تربیت مکمل کرنے پر میں آپ سب کو اور خصوصی طور پر ان جوانوں کو جنہوں نے اس کورس میں امتیازی پوزیشنز حاصل کی ہیں تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک پولیس آفیسر کو تیار کرنے میں تربیتی ادارے کو نتہائی ناگزیر حیثیت حاصل ہوتی ہے۔زیر تربیت جوانوں کو دوران تربیت مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے۔ آر پی او سرگودھا فیصل رانا نے کہا کہ پاسنگ آو ¿ٹ کے بعدجوان اپنے اضلاع میں قانون کی پاسداری اور اخلاق کا اعلیٰ نمونہ پیش کر کے پولیس کے وقار میں اضافہ کریں۔ عوام کا پہلاواسطہ آپ سے پڑے گا۔آپ محکمے کا چہرہ ہیں۔ آپ نے ہمیشہ محنت اور ایمانداری سے کام کر کے محکمہ کا نام روشن کرنا ہے۔لہذا آپ کے مثبت یامنفی رویے عوام کے دلوں میں پولیس کے مثبت یا منفی تاثر کے انمٹ نقوش چھوڑیں گے۔ بطور پولیس کمانڈر میں یہ سمجھتاہوں کہ آپ کوآج کے حالات اور بدلتی صورتحال میں پولیس کے فرائض کا بخوبی احساس دلانا ضروری ہے۔رویوں میں تبدیلی لاتے ہوئے شہریوں کے ساتھ اچھا برتاو ¿ کریں اوران کی عزت نفس کو مجروح نہ کریں۔پولیس کی سب سے اہم ذمہ داری عوام کی جان، مال و عزت کی حفاظت، جرائم کا خاتمہ اور مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دلواناہے۔آج اس موقع پرمیں آپ کو محکمہ پولیس کے شہدائ کی یاد دلاتے ہوئے کہوں گا کہ ہمارے شہدا ءنے فرائض کی ادائیگی اور محکمے کی عزت کے لیے اپنی جانیں قربان کر دیں اور ہم پر اس فرض کی ادائیگی کا قرض چھوڑ گئے۔ ہم سب مل کریہ عہد کرتے ہیں کہ جس طرح ہمارے شہدائے پولیس نے وطن کی حفاظت کی خاطر قربانیاں دی ہیں ہم بھی اس مادر وطن کا قرض ادا کرنے میں ذرہ برابربھی نہیں ہچکچائیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس عہد کی تکمیل کے لیے ہمیں ثابت قدم رکھے



۔ 

 ایس پی پرنسپل پولیس ٹریننگ سکول سرگودھاجویریہ محمد جمیل نے خطبہ اسقبالیہ کے دوران کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو جدید عصری تقا ضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بہترین تربیتی وسائل فراہم کیے گئے۔جوانوں کی جسمانی تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی ذہنی تربیت پر بھی فوکس کیا گیا۔ پولیس پریکٹیکل ورک، شہریوں کے بنیادی حقوق،پبلک ڈیلنگ اورمحکمہ پولیس میں متعارف ہونے والے جدیدکمپیوٹر سافٹ وئیرز کے مضامین تربیتی نصا ب میں شامل تھے۔میں اپنے تمام معزز مہمانوں کی مشکور ہوں کہ انہوں نے اپنی آمدسے اس تقریب کوعزت بخشی۔
پاسنگ آوٹ پریڈ کے بعد ریکروٹ جوانوں نے ویپن ہینڈلنگ،فائر پریکٹس اور فیلڈ ٹیکٹکس کا عملی مظاہرہ کیا۔دشمن کا مقابلہ کرنے اور حملہ کی صورت میں دشمن پر قابو پانے اور زخمیوں کی ہسپتال منتقلی کا عملی مظاہر ہ بھی پیش کیا گیا۔ ایس پی پولیس ٹریننگ سکول سرگودھا جویریہ محمد جمیل نے آر پی او سرگودھا فیصل رانا کو سونئیر پیش کیا۔ پاسنگ آوٹ پریڈ کی اس پروقار تقریب میں ڈی پی او سرگودھاڈاکٹر رضوان احمد،ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر اسد اعجاز، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عبد الوہاب،ایس پی پٹرولنگ سرگودھا ریجن کوثر پروین،سول سو سائٹی اور ریکروٹ جوانوں کی فیملیز نے بڑی تعداد میں شرکت کی

No comments:

Post a Comment