Sunday, 12 July 2020

ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب کا پرچوں کے قائم مراکز کا دورہ

ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب طارق حمید بھٹی نے تعلیمی بورڈ سرگودہا کے میٹرک کے امتحانات کے پرچوں کی مارکنگ کے لیے قائم مختلف مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنٹرز پر عملہ کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلیے اٹھائے جانیوالیاقدامات / ایس او پیز کا تفصیلی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا

 اس موقع پر چئیرپرسن بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن ڈاکٹر پروفیسر کوثر رئیس، سیکرٹری بورڈ چوہدری سرفراز گجر اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر چوہدری اکرم تارڈ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک پنجاب نے گورنمنٹ انبالہ کالج، ثنائی سکول، گورنمنٹ ہائی سکول بھلوال، گورنمنٹ کامرس کالج اور تعلیمی بورڈ میں قائم مارکنگ سنٹرز کا معائینہ کیا

اس موقع پر چئیرپرسن ڈاکٹر کوثر رئیس نے بریفینگ میں بتایا کہ میٹرک کے امتحانات 2020میں 83ہزار سے زائد طلبہ نے حصہ لیا۔ انہوں نے بتا یا کہ پرچوں کی مارکنگ کے لیے 17سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بغیر کسی چھٹی کے پرچوں کی مارکنگ کی جاری ہے
 نتیجے کا اعلان ستمبر کے دوسرے یاتیسرے ہفتہ میں کر دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جماعت نہم کے  امتحان کے لیے طلبہ کی آن لائن رجسٹریشن جاری ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری اکیڈمک نے مارکنگ عملہ سے بھی ملاقات کی اور ان کو فراہم کردہ سہولیات بارے دریافت کیا۔

No comments:

Post a Comment

سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں مفت راشن تقسیم ہو گا

  سرگودہا ڈویژن کے 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد مستحقین میں پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان پیکج کے تحت مفت راشن ان کے گھروں تک پہنچایا جائیگا۔ جن می...