Saturday, 11 July 2020

جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس فاروق حیدر کا دورہ خوشاب

Image may contain: one or more people and suitانسپکشن جج ضلع خوشاب جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس فاروق حیدر کا ڈسٹرکٹ کورٹ خوشاب کا دورہ جوہرآباد جوڈیشل کمپلیکس میں بار روم کا افتتاح کردیا۔صدر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک طاہر رضا بگھور ،جنرل سیکرٹری ملک زبیر حیات اتراء کی قیادت میں جوڈیشل میٹنگ روم جوہرآباد میں وکلا کے وفد سےوکلا کو درپیش مسائل دریافت کیے ،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ملک زبیر اتراء نے ینگ وکلا کو نئے چیمبرز کی فوری فراہمی کی استدعا کی جس پر جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ وکلا کے پاس ذاتی چیمبرز ہونا انتہائی ضروی ہے جہاں وہ اپنے کلائنٹ کواچھی طرح ڈیل کرسکیں انہوں نے کہا کہ ینگ وکلا کو چیمبرز کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی وکلا کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے کورونا کی وبا کے باعث عدالتی نظام ڈسٹرب ہوا لیکن الحمدللہ حالات میں بہتری آرہی ہے

 انہوں نے مزید کہا کہ بطور انسپکشن جج مجھے امید ہے ضلع خوشاب میں عوام کو عدل کی فراہمی کا نظام سب سے بہتر ہوگا ۔انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس جوہرآباد میں پودا بھی لگایااس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خوشاب سردار محمد اکرم خان اور سابق صدور ڈسٹرکٹ بار خوشاب ملک عبدالرحیم ایڈوکیٹ ،حاجی اعظم خان جنجوعہ ایڈوکیٹ،ملک ریاض راجڑ ایڈوکیٹ ،ملک یونس ڈھلی ایڈوکیٹ کے سمیت ممبر پنجاب بار ملک حبیب نواز ٹوانہ ایڈوکیٹ ،ملک پرویز مدھوال ایڈوکیٹ ،سمیت سینئر وکلا موجود تھے۔جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس فاروق حیدر جب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب پہنچے تو وہاں ان کا۔والہانہ استقبال کیا گیا۔

استقبال کرنے والوں میں صدر بار ملک طاہر رضا بگھور۔جنرل سیکرٹری ملک زبیر اتراء۔سینئر نائب صدر ملک انور اعوان و سینئر وکلاء کے کیا۔ ۔ بعد ازاں تحصیل بار نوشہرہ وادی سون میں بارروم کے افتتاح کےلیے روانہ ہوگئے

No comments:

Post a Comment