Saturday, 11 July 2020

عیدالاضحی کے موقع پر ضلع بھر میں صرف 5 سیل پوائنٹ مقرر

ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے ضلع کے مختلف پانچ مقامات پر سیل پوائینٹ بنائے جارہے ہیں۔جن کا فاصلہ شہری آبادی سے کم از کم دوکلومیٹر اور زیادہ سے زیادہ پانچ کلومیٹر دور ہو گا۔اور یہ مویشی منڈیاں 15جولائی سے کام کرنا شروع کر دیں گی۔شہر کے اندر کسی جانور کی خریدو فروخت کی اجازت نہ ہو گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیل پوائینٹ یا مویشی منڈیوں میں مکمل ایس او پینر پر عملدر آمد کروایا جا ئیگا۔منڈی میں ہر آنے جانے والے کے لیے فیس ماسک پہنا اور سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنا ضروری ہو گا۔ڈپٹی کمشنر اپنے آفس کے کانفرنس روم میں کیٹل منڈیوں کے قیام اور اس کے انتظامات کے حوالے سے ایک منعقد اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔اجلاس میں اے ڈی سی (جی) نادیہ شفیق،اے ڈی سی (آر) عدیل حیدر،سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر واجد علی شاہ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد ارشد لطیف،پاک آرمی کے آفیسر شکیب،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122،اسسٹنٹ کمشنر راشد اقبال اور غلام مرتضیٰ کیٹل منڈی کے خرم اقبال سیکرٹری آرٹی اے،پولیس ایم سیز کے سی اوز اور دیگر محکموں کے افسران شریک تھے۔اجلاس میں چاروں تحصیلوں کی انتظامیہ نے اپنی اپنی تحصیل میں منڈی مویشیاں کے سیل پوائنٹس بنانے کے حوالے سے صدر اجلاس کو بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اے سی خوشاب کو کرپالکہ کے علاوہ دوسری منڈی کے قیام کے لیے لائیوسٹاک فارم اور مظفر گڑھ روڈ سلطانہ گارڈن کا وزٹ کرنے اور جگہ کا فوری تعین کرنے کی ہدایت کی -اجلاس میں ایم سیز کے تمام سی اوز کو روزانہ بلا ناغہ نالیوں کی صفائی اور عید قربانی کے دن جانوروں کی آلائشیں فوری ٹھکانے لگانے کی ہدایت کی -پولیس کو اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کرنے،محکمہ لائیو سٹاک کو مویشوں کے لئیے چارے کا بندوبست کرنے سی ای او ہیلتھ کو سیل پو ائنٹس پر ڈسپنسریاں کے قیام وغیرہ کی ہدایت کی گئی -اجلاس میں پرائس کنٹرول کا جائیزہ لیتے ہوئے پرائس میجسٹرٹیوں کو تمام اشیا کی قیمتوں کے استحکام اور مقرہ نرخوں پر اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے،اینٹی کرپشن کے حوالے سے زیر التواء کیسوں کو نمٹانے،پی ایم،سی ایم اور سی ایس شکایات سیل میں آنے والی شکایات کو فوری حل کرنے،ٹائگر فورس سے ہر ہفتہ بعد اجلاس کرانے اورانہیں آگاہی مہم پر لگانے اور این جی اوز کی رجسٹرشن کے حوالے سی ضروری ہدایات جاری کی گئیں 

No comments:

Post a Comment