Sunday, 5 April 2020

ضلع خوشاب میں 4 کورونا مریض جبکہ 28 افراد قرنطینہ میں

Image
تفصیلات کے مطابقضلع خوشاب میں چار کورونا کے کنفرم مریض سامنے آگئے دو کا تعلق تبلغی جماعت سے جبکہ دو زائرئن ہیں  ان میں بائیس سالہ  فیصل کا تعلق "دیر"جبکہ چھپن سالہ غلام علی کا تعلق پاکپتن سے ہے ایک جماعت قائدآباد شہر جبکہ دوسری پیلووینس میں پابند تھی اکیس سالہ رضوان حیدر جسوال سے جبکہ چالیس سالہ عصمت خاتون نورپورتھل سے تعلق رکھتی ہیں یہ دونوں زائرین ہیں فوکل پرسن برائے برائے کورونا وائرس ضلع خوشاب ڈاکٹر راؤ گلزار کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں ٹوٹل 28 افرادکو قرنطینہ میں زیر مشائدہ رکھا گیا ہے جبکہ پہلے سے موجود پانچ افراد کی صحت بہتر ہے  ڈاکٹر راؤ گلزار یوسف کا کہنا ہے کہ ان تمام افراد کی رپورٹس آنے تک  یہ قرنطینہ میں ہی رہیں گے انہوں نے مزید کہا کہ عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور حوصلہ رکھیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اس موذی وبا کا مقابلہ کیا جا سکے

1 comment:

  1. Allah pak sb ko apnay hifzo Aman mein rakhay aameen

    ReplyDelete